Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

جو کچھ بھی تم خرچ کرو ، اللّٰہ اسے خوب جانتا ہے

    ارشاد باری تعالٰی ہے کہ "تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہرگز نہیں پہنچو گے جب تک ان چیزوں میں سے ( اللّٰہ کے لئے ) خرچ نہ کرو جو تمہی...


 
 
ارشاد باری تعالٰی ہے کہ "تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہرگز نہیں پہنچو گے جب تک ان چیزوں میں سے ( اللّٰہ کے لئے ) خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہیں ۔ اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو ، اللّٰہ اسے خوب جانتا ہے ۔" (سورہ اٰل عمراٰن : ٩٢)

ہم تو اللّٰہ کے نام پر دینے کے لئے بچے ہوئے سکے اور پرانے نوٹ رکھتے ہیں کہ کو ئی مانگنے والا ملا تو دے دیں گے ۔۔۔ پرانے کپڑے جن کے یا تو رنگ خراب ہو چکے ہوتے ہیں، یا آؤٹ آف فیشن ہو جاتے ہیں، یا جن سے دل بھر جاتا ہے وہ نکال کر الگ رکھ دیتے ہیں (اللّٰہ کے نام پر) کسی ضروررت مند کو دینے کے لئے ۔۔۔

دنیاوی مشاغل میں جو تھوڑا “فارغ وقت“ مل جائے تو سوچتے ہیں کہ کچھ اللّٰہ کا ذکر کر لیا جائے یا آج نماز پڑھ لیتے ہیں ۔۔۔

ہم تو “بے کار“ ، ”پرانی“ ، ”فالتو“ اور ”فارغ“ چیزیں نکالتے ہیں اللّٰہ کے لئے اور توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بہترین دے (وہ کریم دیتا بھی ہے) ۔۔۔ یہ کھلا تضاد نہیں تو اور کیا ہے؟

کیا ہم اس عمل کو 'نیکی' شمار کر سکتے ہیں؟؟ کیونکہ اعمال کا دارومدار تو نیتوں پر ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ !!!
🔰WJS🔰