Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

مزدور کی تلاش

شہر کے مشہور چوراہے پر بیٹھے سینکڑوں مزدور صبح فجر کے وقت تھڑے پر اوزار سامنے سجا کر بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔ پھٹے پرانے خستہ حال کپڑوں میں ملبو...



شہر کے مشہور چوراہے پر بیٹھے سینکڑوں مزدور صبح فجر کے وقت تھڑے پر اوزار سامنے سجا کر بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔

پھٹے پرانے خستہ حال کپڑوں میں ملبوس ان مزدوروں میں انتہائی ضعیف العمر بزرگ بھی ہوتے ہیں جو دیہاڑی لگانے کے لئے یہاں بیٹھے ہوتے ہیں۔۔۔

ہر اجلے لباس والا شخص جب ان کی طرف آتا ہے تو ہر ایک مزدور کا چہرہ روشن ہوجاتا ہے۔۔۔ دل میں امید کا دیا جلنے لگتا ہے کہ آج اس بندے کی وساطت سے روزی روٹی کا بندوبست ہوجائے گا۔۔۔

کوئی بندہ جس کو مزدور کی تلاش ہوتی ہے وہ اس اڈے پر آجائے تو تمام مزدور بھاگ کر جمگھٹا بنا لیتے ہیں ہر ایک مزدور منت سماجت کرتا ہے کہ مجھے لے جاؤ ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ مجھے ساتھ لے جائے تاکہ دیہاڑی لگ جائے۔۔۔

ہر گزرتا لمحہ دل کی دھڑکنیں تیز کرتا ہے دھوپ کی تمازت جیسے جیسے تیز ہوتی ہے آس و امید  آہستہ آہستہ دم توڑنے لگتی ہے کہ کیا خبر آج بھی دیہاڑی نہ لگی تو کیا بنے گا۔۔۔

دوپہر تک اس اڈے پر بیسیوں مزدور سر گھنٹوں میں دئے، اوزار کے ساتھ پیشانی کا ٹیک لگائے بیٹھے ہوتے ہیں پریشانی سے دل کی کیفیت عجیب ہوتی ہے کہ آج دیہاڑی نہیں لگی تو کیا بنے گا۔۔۔

کبھی پانچ منٹ کے لئے ان مزدوروں کے پاس بیٹھ کر ان کی باہمی گفتگو سنیں تو بہت دل کڑھتا ہے ہر ایک کی دکھی اور درد بھری داستانیں سننے کو ملتی ہیں۔۔۔

بچوں کے شادی کا ٹائم قریب آرہا ہےجہیز تیار کرنا ہے۔۔۔ گھر میں بچے بیمار ہیں دوائی کا بندوبست کرنا ہے۔۔۔ دکان کا ادھار بہت زیادہ ہوچکا ہے دکاندار نے مزید سودا دینے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔ 

اللہ رب العزت تمام ضرورت مندوں کی ضرورتوں کوپورا فرمائے۔۔۔ ہر ایک کے لئے آسانیوں والا اور عافیت والا معاملہ فرمائے آمین۔۔۔

حقیقی ضرورت مند مگر خودار اور سفید پوش  یہی لوگ ہوتے ہیں جو مانگنے کے بجائے حالات کا رونا رونے کے بجائے قوتِ بازو سے محنت مزدوری کرتے ہیں۔۔۔ یہی لوگ ہیں جو حالات اور غریبی کا مقابلہ کرتے ہیں۔۔۔

ان لوگوں کی روزانہ دیہاڑی کے بدلے کیا حاصل ہوتا ہے پاؤ گھی، پاؤ چینی، دو کلو آٹا، ایک پیکٹ پتی، پاؤ دال، کلو آلو، کلو پیاز، بیس کا مصالحہ بس۔۔۔

روزانہ کماتے ہیں اور شام کو بچوں کو کھلا کر سلا دیتے ہیں اور صبح سویرے اٹھ کر دوبارہ میدان عمل میں آجاتے ہیں۔۔۔

بھیگ مانگنے والوں کوقم دینے کے بجائے کبھی کسی ضعیف العمر بزرگ  مزدور کو اڈے سے گھر لائیں اچھا ناشتہ کروائیں۔۔۔ گھر کا کچھ ہلکا پھلکا کام کروائیں تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔۔۔ دوپہر کو اچھا کھانا کھلا کر پوری مزدوری دے کر رخصت کر دیں۔۔۔ یقین مانیں یہ عمل سینکڑوں بھکاریوں کو بھیک دینے سے کئی گنا زیادہ بہتر اور افضل عمل ہوگا۔۔۔ 

 

#Copied