Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

سائیکل لے کے جا رہا ہوں

صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: " کیا حال ہے صاحب... آپ نظر نہیں آتے آج کل؟ " ...



صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:

" کیا حال ہے صاحب... آپ نظر نہیں آتے آج کل؟ "

صاحب نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی. وہ بندہ کہنے لگا:

" صاحب... میں آپ کی سائیکل لے کے جا رہا ہوں"

‏وہ سائیکل مالشی کی تھی. کافی دیر ہو گئی تو مالشی کہنے لگا:

" صاحب... آپ کا دوست آیا نہیں ابھی تک واپس میری سائیکل لے کر؟ "

صاحب بولے :

" وہ میرا دوست نہیں تھا"

مالشی بولا:

" مگر وہ تو آپ سے باتیں کر رہا تھا"

صاحب بولے:

‏" میں تو اس کو جانتا ہی نہیں ہوں.

میں تو سمجھا تھا کہ وہ تمہارا دوست ہے"

مالشی بولا:

" صاحب... میں غریب آدمی ہوں. میں تو لٹ گیا"

حاحب بولے:

" اچھا تو رو مت. میں تجھے نئی سائیکل لے دیتا ہوں. تم سائیکل والی دوکان پر جا کے پسند کر لو

‏مالشی نے ایک سائیکل پسند کی

اور چکر لگا کے دیکھا. واپسی پر آکر کہنے لگا کہ صاب یہ سائیکل زرا ٹیڑھی چل رہی ہے

حاجی نے کہا:

"جا یار نئی سائیکل ہے. یہ ٹھیک ہے. دکھاو میں چیک کرتا ہوں"

حاجی صاحب سائیکل پر چکر لگانے گئے اور واپس آئے ہی نہیں.

‏مالشی کو اس سائیکل کے پیسے بھی دینے پڑ گئے