Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ہم میں اور مغرب میں کیا فرق ہے؟؟؟

ہم میں اور مغرب میں کیا فرق ہے؟؟؟   ہمارے ہاں سائیں ہوتے ہیں انکے ہاں سائنس ہوتی ہے انکے ہاں تحقیق ہوتی ہے ہمارے ہاں تضحیک ہوتی ہے ان کے ہاں...




ہم میں اور مغرب میں کیا فرق ہے؟؟؟
 

ہمارے ہاں سائیں ہوتے ہیں
انکے ہاں سائنس ہوتی ہے

انکے ہاں تحقیق ہوتی ہے
ہمارے ہاں تضحیک ہوتی ہے

ان کے ہاں بجلی ہوتی ہے
ہمارے ہاں کھجلی ہوتی ہے

انکے ہاں سوچ ہوتی ہے
ہمارے ہاں ایک دوسرے کی کھوج ہوتی ہے

انکےہاں لوگ کام، عبادت کی طرح کرتے ہیں
ہمارے ہاں لوگ عبادت بھی سرکاری کام کی طرح کرتے ہیں

وہ لوگ جفا کش ہوتے ہیں
ہم لوگ وفا کش ہوتے ہیں

وہ لوگ وطن سے محبت کرتے ہیں
ہم لوگ وطن کی تجارت کرتے ہیں

ہمارے ہاں تعداد ہوتی ہے
انکے ہاں استعداد ہوتی ہے

انکے پاس ہر اک مسلے کا حل ہوتا ہے
ہمارے پاس ہر حل کے لئیے ایک مسلہ ہوتا ہے

وہ شجر کاری کرتے ہیں
ہم کاروکاری کرتے ہیں 

انکے وزیرِاعظم کا گھر کسی ایک گلی میں ہوتا ہے
ہمارے وزیرِاعظم کے گھر میں کئی گلیاں ہوتی ہیں

وہ کائنات کو تسخیر کر رہے ہیں
ہم کائنات کو بے توقیر کررہے ہیں

وہ تدبر کرتے ہیں
ہم تکبر کرتے ہیں"