Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بچے مَن کے سچے ..

  کل ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ کلاس روم میں ایک بچے نے پنسل سے اپنے ہاتھ پر لکھا ہوا تھا "روزہ ہے"۔   وجہ پوچھنے پراس معصو...


 

کل ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ کلاس روم میں ایک بچے نے پنسل سے اپنے ہاتھ پر لکھا ہوا تھا "روزہ ہے"۔

 

وجہ پوچھنے پراس معصوم بچے نے چونکا دینے والا جواب دیا، کہنے لگا؛ سر! صبح غلطی سے میں نے پانی پی لیا تھا، دوبارہ بھول نہ ہو جائے اس لئے ہاتھ پر لکھ لیا۔

 

اس بچے کے اخلاص اور معصومیت پر رشک اور پیار آیا کہ بھول تو معاف ہے لیکن اس بچے کے دل میں فرمانبرداری کا جذبہ کس حد تک ہے کہ وہ بھول کو بھی قصداً غلطی و گناہ تصور کرتا ہے ۔

 کیا ہی اچھا ہو کہ اللّٰہ تعالٰی اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کا خیال آتے ہی ہمارے دل سے آواز آئے کہ نہیں مجھے ایسا نہیں کرنا، اس لئے کہ میں تو مسلمان ہوں اور میرا گناہ سے ”روزہ “ ہے ۔

 

یقیناً اس عمل پر ہمارے خالق و مالک کو ہم پر بہت پیار آئے گا۔“

🔰WJS🔰