Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

چند غلطیاں

۔"" "" "" "" " عام لوگ جن میں اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی شامل ہیں، آئے دن کچھ ایسے عمل کرتے رہتے ہ...



۔"" "" "" "" "
عام لوگ جن میں اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی شامل ہیں، آئے دن کچھ ایسے عمل کرتے رہتے ہیں جو گناہ ہیں، لیکن اُنہیں احساس نہیں ہوتا کہ وہ گناہوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اِن عوامِل کو ایک اہلِ عِلم نے آسان زبان میں لکھا ہے تاکہ عوام کی سمجھ میں آ جائیں اور وہ اِن گناہوں سے بچ سکیں۔
ریا کاری ۔ عبادت یا نیکی کرتے ہوئے دِکھانا ۔ آج کل کئی لوگوں کا معمول بن گیا ہے کہ وہ حج یا عمرہ کیلئے جاتے ہیں تو احرام پہنے اور حرم شریف کے اندر تصاویر کھینچ کر عزیز و اقارب کو بھیجتے ہیں اور کچھ لوگ انہیں سوشل میڈیا جیسے فیس بُک پر لگا دیتے ہیں۔
بد گمانی ۔ کسی کیلئے غلط خیال دل میں لانا۔
دھوکہ ۔ عیب چھُپا کر مال بیچنا ۔ یا بیچتے ہوئے عیب دار مال کا عیب نہ دکھانا۔
ٹوہ میں رہنا ۔ دوسرے کی سرگرمی پر نظر رکھنا۔
غیبت ۔ کسی کی برائی کسی دوسرے کے سامنے بیان کرنا (خواہ وہ برائی اُس میں موجود ہو)
طعنہ دینا ۔ احسان کر کے جتانا۔
تکبّر ۔ اپنے آپ کو بڑا یا بہتر سمجھنا (کئی بڑے نمازی اور خیرات کرنے والے اپنے نوکروں یا حاجت مندوں کو سامنے کھڑا رکھتے یا زمین پر بٹھاتے ہیں، جبکہ خود صوفہ پر بیٹھے ہوتے ہیں)
چُغلی ۔ ایک کی بات کسی دوسرے سے بیان کرنا
سازش ۔ دوسرے کے خلاف کوئی منصوبہ بنانا یا کسی کو منصوبہ بنانے کی ترغیب دینا
اسراف ۔ ضرورت سے زیادہ خرچ یا استعمال کرنا ۔ جیسے گلاس بھر کر پانی لینا لیکن سارا نہ پینا اور چھوڑ دینا۔
حسد ۔ کسی کی خوشی یا ترقی سے بُرا محسوس کرنا۔
کانا پھُوسی ۔ محفل میں کھُلی بات کرنے کی بجائے کسی ایک کے کان میں کہنا۔
🔰WJS🔰