Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

رزق کی دو اقسام

    🍂 عارضی رزق   🍂 عارضی رزق وہ ہے: وہ رزق جس کے آپ ابھی مالک ہیں, اور اللہ تعالی کسی بھی وقت اسے آپ سے واپس لے لیں گے، ج...



 

 

🍂عارضی رزق

 

🍂عارضی رزق وہ ہے:

وہ رزق جس کے آپ ابھی مالک ہیں,

اور اللہ تعالی کسی بھی وقت اسے آپ سے واپس لے لیں گے،

جیسے کہ

صحت, 

اولاد, 

مال,

 خوش بختی,

توفیق,

دوست,

ملازمت ,

منصب,

مرتبہ,

خوبصورتی,

ذہانت,

اور اس کے علاوہ جو بھی دنیاوی رزق ہے۔

 

🌴 دائمی رزق :

وہ ہےجو قیامت تک آپکے ساتھ رہے گا اوروہ آپ کی دنیا اور آخرت میں آپ کے لیے نفع مندرہے گا

اور وہ ہے:

اللہ تعالی کا آپ کو قیام کی توفیق دینا تاکہ آپ رات کی تاریکی میں اسکے لیے دو رکعت نمازپڑھیں یہ ہے رزق, 

فجر کی نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا یہ ہے رزق,

چاشت کی نماز رزق ہے

آپ کا اپنے والدین کی خدمت کرنا اور ان کی اطاعت کرنا رزق ہے

آپ کا قرآن حفظ کرنا اور تلاوت کرنا رزق ہے

آپ کا سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھنا رزق ہے

نمازمیں آپ کا خشوع کرنا رزق ہے

آپ کا کثرت سے استغفار کرنا رزق ہے

آپ کا صدقہ کرنا رزق ہے

آپ کااچھا اخلاق رزق ہے

آپ کا اللہ کا ذکر کرنا رزق ہے

آپ کا صلہ رحمی کرنا رزق ہے

آپ کی امانت داری رزق ہے

آپ کی سچائی رزق ہے

آپ کا لوگوں کو معاف کرنا رزق ہے

آپ کا غیبت سے بچنا رزق ہے

 

*پس آپ اس بات سے محتاط رہیں کہ آپ اپنے رزق کو صرف عارضی رزق بنایٸں جو آپ کو دائمی رزق سے غافل کردے۔*

——————————————————

عمل کی بات؛

سبحان اللہ دائمی رزق پر اس غور وفکر نے دل کو جیسے بے اختیار 

الواسع،

الرزاق،

کے سامنے جھکادیا ہو

بےشک وہی یہ سب عطا کرنے والا،سب کی توفیق دینے والا ہے،

اب مجھے 

اللھم ارزقنی

کہتے ہوئے یہ سب یاد رکھنا ہے 

ان شاءاللہ🌷