Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ

۔ ┈••❃⊰ (سورة اٰلِ عِمْرٰن : ١٢٩ ) ⊱❃••┈    ۔ ؛•‍━━•••◆◉ ﷽ ◉◆•••‍━━•؛ 📖 ارشاد باری تعالیٰ ﷻ : وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی ...




۔ ┈••❃⊰ (سورة اٰلِ عِمْرٰن : ١٢٩ ) ⊱❃••┈
 
 ۔ ؛•‍━━•••◆◉ ﷽ ◉◆•••‍━━•؛

📖 ارشاد باری تعالیٰ ﷻ :
وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲۹﴾

📚 ترجمہ :
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے، وہ جس کو چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے، اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔

✍ تفسیر :
تمام زمین آسمان میں خدائے واحد کا اختیار چلتا ہے سب اسی کی مملوک و مخلوق ہے۔ وہ جس کو مناسب جانے ایمان کی توفیق دیکر بخش دے اور جسے چاہے کفر کی سزا میں پکڑ لے۔ شاید اخیر میں وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ فرما کر اشارہ کر دیا کہ ان لوگوں کو جن کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بد دعا کرنا چاہتے تھے، ایمان دے کر مغفرت و رحمت کا مورد بنایا جائے گا۔

اللّٰہ تعالٰی ہمیں قرآن پاک کو پڑھنے، سمجھنے، غور کرنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
🔰WJS🔰