Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

چڑیا کا اپنے بچے سے محبت

  🌼 حضرت عامررضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہورہے تھے ایک درخت پرانہوں نے گھونسلہ دیکھا جس میں چھوٹے چھوٹے ب...

 


🌼حضرت عامررضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہورہے تھے ایک درخت پرانہوں نے گھونسلہ دیکھا جس میں چھوٹے چھوٹے بچے تھے چڑیا کہیں گئ ہوئ تھی انکو وہ پیارے لگے اچھے لگے انکو انہوں نے اٹھالیا ذرا دیر میں چڑیا آگئ اس نے انکے سر پر چہچہانا شروع کردیا وہ انکے سر پراڑتی رہی چہچہاتی رہی وہ صحابی سمجھ نہ پاۓ بالآخر تھک کرچڑیا انکے کندھے پر بیٹھ گئ انہوں نے اسکو بھی پکڑلیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر پیش کیا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ بچے کتنے پیارے اور خوبصورت ہیں اور واقعہ بھی سارا سنایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بات سمجھائی کہ ماں کے دل میں بچوں کی اتنی محبت تھی کہ پہلے تو یہ تمہارے سر پر اڑتی رہی فریاد کرتی رہی میرے بچوں کو آزاد کردو میں ماں ہوں مجھے بچوں سے جدا نہ کرو مگر آپ سمجھ نہ سکے تو اس ننھی سی جان نےیہ فیصلہ کیا کہ میں بچوں کے بغیر تو رہ نہیں سکتی میں اس آزادی کا کیا کروں گی میں بچوں سے جدا ہوں اسلۓ تمہارے کندھے پر آکر بیٹھ گئ اگرچہ میں قید ہوجاؤں گی مگر بچوں کے ساتھ تو رہوں گی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ انکو واپس چھوڑ آؤ جب پرندے کو اپنے بچے سے اس قدر محبت تو پھر خداۓپاک کواپنے بندے سے کس قدر محبت ہوگی۔۔!! اللہ اکبر

• _(ابو داؤد کتاب لجنائز :٣٠٨٩)🌼

رب ذالجلال ہمیں اپنے والدین کی بھرپور خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں،

*آمین یا الہی آمین* بندہ فضل سبحان دعاوں کا محتاج