Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

كھانسنا پڑا مہنگا

۔ سرکاری اسپتال میں ایک شخص كھانستا ہوا اندر آیا سارا کا سارا عملہ ایک دم سے محتاط ہو گیا۔ سب نے دوڑ کر اس شخص کو پکڑ لیا دوسرے نے اس کے منہ...





۔
سرکاری اسپتال میں ایک شخص كھانستا ہوا اندر آیا سارا کا سارا عملہ ایک دم سے محتاط ہو گیا۔ سب نے دوڑ کر اس شخص کو پکڑ لیا دوسرے نے اس کے منہ پر مضبوطی سے ماسک لگایا، ڈاکٹر فٹا فٹ اس کے ٹیسٹ کرنے میں لگ گئے، اس شخص نے چھٹپٹا کر لاکھ ان کی پکڑ سے نکلنے کی کوشش کی لیکن اس کی کوشش ناکام رہی۔

 اس نے کچھ بتانا چاہا پر کسی نے منہ نہیں کھولنے دیا۔ جیسے تیسے اس کے نمونے جمع کر کئے گئے اور انہیں تحقیقات کے لئے بھیج دیا گیا. 
اس کی جانچ کی رپورٹ آئی تو اسٹاف نے راحت کی سانس لی اور اس سے کہا گیا کہ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اس کو کورونا نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے اس سے بگڑتے ہوئے پوچھا کہ تم کھانستے ہوئے اندر کیوں آئے تھے، پہلے ہی بوكھلايا آدمی غصے میں بڑبڑایا.

 حرام خورو! میرے چھوٹے بھائی کی بیوی یہاں نرس ہے، جلد بازی میں وہ آج ٹفن نہیں لائی ہے۔ میں اس کو دینے آیا تھا اور میں جب بھی چھوٹے بھائی کے گھر جاتا ہوں تو کھانس دیتا ہوں تاکہ بہو سمجھ جائے کہ جیٹھ جی آئے ہیں اور وہ سر پر دوپٹہ رکھ لے... 😂😂
🤗سمجھے.
🔰WJS🔰