Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے حکمت کی پانچ باتیں

  حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے پچاس کے قریب مشائخ علیہم السلام یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا اے لوگو! کو مجھ سے پانچ باتیں خوب ی...


 

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے پچاس کے قریب مشائخ علیہم السلام یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا اے لوگو! کو مجھ سے پانچ باتیں خوب یاد کر لو. دو جوڑے ہیں ، ایک الگ ہے:

 

- اپنے گناہ کے سوا کسی سے خوف مت رکھو 

 

-اپنے رب کے سوا کسی سے کوئی امید مت رکھو

 

- کوئی شخص جب نہیں جانتا تو اسے سیکھنے سے حیا نہیں کرنی چاہیے

 

- جب تم میں سے کسی ایک سے پوچھا جائے اور نہ جانتا ہو تو یہ کہنے میں کہ میں نہیں جانتا، حیا نہیں کرنی چاہیے

 

- اور جان رکھو کہ صبر کا تمام امور میں وہی درجہ ہے جو بدن میں سر کا ہے ۔ جب سر بدن سے جدا ہو جاتا ہے جو جسم بے کار ہو جاتا ہے ایسے ہی جب صبر جاتا رہے تو سب امور بگڑ جاتے ہیں

 

تنبیہ الغافلین

باب: تکالیف اور سختیوں پر صبر کرنا صفحہ 307