اپنی نماز کا معیار اچھا کریں تنبیہ الغافلین میں لکھا ہے کہ کسی دانا کا قول ہے کہ *نماز میں آنے والے لوگ دو طرح کے ہیں:* خاص او...
اپنی نماز کا معیار اچھا کریں
تنبیہ الغافلین میں لکھا ہے کہ کسی دانا کا قول ہے کہ *نماز میں آنے والے لوگ دو طرح کے ہیں:*
خاص اور عام
*خاص لوگ* بڑے احترام کے ساتھ وقار کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں۔ یقین اور ہیبت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور پوری تعظیم کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں اور دل میں خوف لیے ہوئے واپس ہوتے ہیں
اور *عام لوگ* غفلت سے آتے ہیں جہالت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں وسوسوں کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں اور بے پرواہی کے ساتھ لوٹ جاتے ہیں ۔
تنبیہ الغافلین
باب نماز کی تکمیل اور خشوع
*حاصل کلام* آئیے آج سے معیاری نماز پڑھنے کی نیت اور کوشش کریں
aapkafaida.com