Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

رحمت اور ‏لعنت

رحمت اور لعنت  رحمت کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر خیر رحمت ہے  بس اسے یوں سمجھیں  یہ بڑوں سے شفقت کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے  چھوٹوں سے ا...



رحمت اور لعنت 
رحمت کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر خیر رحمت ہے 
بس اسے یوں سمجھیں 
یہ بڑوں سے شفقت کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے 
چھوٹوں سے اطاعت کی شکل میں 
جوانی میں تندرستی اور صحت کی شکل میں 
بڑھاپے میں اطمنان کی شکل میں 
رزق میں برکت کی شکل میں 
علم میں عمل کی شکل میں 
رشتوں میں محبت کی شکل میں 
دوستوں میں بےلوث دوستی کی شکل میں 
اور انسان کے اپنے قلب پر نرمی سکون کی شکل میں نازل ہوتی ہے 
اسکے برعکس لعنت 

لعنت کا مطلب ہے مذکورہ بالا ہر خیر سے دور کر دینا-
وہ بڑوں کی شفقتوں سے محروم چھوٹوں کی اطاعت سے محروم
 جوانی میں اچھی صحت سے محروم 
بڑھاپے میں اطمنان سے محروم 
رزق کی برکتوں سے محروم 
علم کے ثمرات سے محروم 
ایسے لوگوں کے لیے لعنت دنیا میں قساوت قلب کی شکل میں ظاہر هوتی ہے اور آخرت میں عزاب الہی کی شکل میں-ایسے لوگ دنیا میں شدید قسم کی بے حسی کا شکار هو جاتے ہیں-وه حق اور نا حق کے بارے میں اپنی حساسیت کهو دیتے ہیں-
لعنت لعنت لعنت یہ کوئی عام لفظ نہیں جسے تکیہ کلام بنا دیا جائے
احمد شاہ جمالی نقشبندی