Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

عقلمند لوگوں کی باتیں - قسط نمبر 6

- غصہ ہمیشہ حماقت سے شروع ہو کر ندامت پر ختم ہوتا ہے - مزاج کو ٹھنڈا رکھنا سیکھیں۔ - جواب دینے میں جلدی نہ کرو ورنہ آخر میں ندام...



- غصہ ہمیشہ حماقت سے شروع ہو کر ندامت پر ختم ہوتا ہے - مزاج کو ٹھنڈا رکھنا سیکھیں۔

- جواب دینے میں جلدی نہ کرو ورنہ آخر میں ندامت بھی ہو سکتی ہے سوچ سمجھ کر بات کریں

- اپنے ملازم سے راز کہنا اسے مالک بنانے کے مترادف ہے

- اگر کوئی تمہارے ساتھ بدی کرے یا تم کسی کے ساتھ نیکی کرو، دونوں باتوں کو بھول جاؤ

-مصیبت اور دکھ کم ہمتی کی وجہ سے خوفناک نظر آتے ہیں۔ مضبوط بن کر جیو

-گزشتہ باتوں پر افسوس نہ کرو ورنہ تمہیں مزید افسوس کا سامنا کرنا پڑے گا

- حسن اخلاق سے زندگی آرام و راحت سے بسر ہوتی ہے لڑائی جھگڑا سے پریشانیاں ہوتی ہیں

- سخاوت اسے کہتے ہیں کہ حاجت مند کو اس کی ضرورت کے موافق دیں اس سے زیادہ اسراف کی حد میں شامل ہے

- کسی شخص کی بات چیت اس کے کردار کی شناخت اور حسن اخلاق کے اظہار کا ذریعہ ہے 

- وقت ضائع کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھو کہ وقت بھی تمہیں ضائع کر رہا ہے

- بخیل خواہ دولت مند ہو رسوا ہوگا اور سخی چاہے غریب ہو عزت دار ہوگا

- اگر تم گناہ پر آمادہ ہو جاؤ تو کسی ایسی جگہ کو تلاش کرو جہاں خدا نہ ہو

- لذت کی خاطر برائی نہ کر لذت ختم ہو جائے گی گناہ باقی رہ جائے گا