Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

سب ‏سے ‏زیادہ ‏پسندیدہ آیت

ایک آیت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا و مافیہا سے زیادہ پسند ہے "آپ فرمائیے اے میرے بندو ! جنہوں نے زیادتیاں کی ہی ا...


ایک آیت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا و مافیہا سے زیادہ پسند ہے

"آپ فرمائیے اے میرے بندو ! جنہوں نے زیادتیاں کی ہی اپنے نفسوں پر، مایوس نہ ہو جاؤ اللہ کی رحمت سے ۔ یقینا اللہ تعالی بخش دیتا ہے سارے گناہوں کو ۔  بلاشبہ وہی بہت بخشنے والا، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔ (53) اور (سچے دل سے) لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور سر خم کر دو اس کے سامنے اس سے پہلے کہ آ جائے تم پر عذاب پھر تمہاری مدد نہ کی جائے گی ۔(54) اور پیروی کرو عمدہ کلام کی جو اتارا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی پاس سے اس سے پیشتر کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر تک نہ ہونے پائے ۔ (55)

تفسیر ابن کثیر
 سورۃ زمر
  آیت 53, 54, 55

امام احمد رحمتہ اللہ علیہ نے بروایت ثوبان مولا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا : مجھے دنیا اور مافیہا سے یہ آیت زیادہ پسند  ہے (آیت 53)

اللہ تعالی کی رحمت اور توبہ کا دروازہ وسیع ہے اللہ تعالی ہمیں رجوع کرنے کی توفیق عطا فرمائے

اردو ایپ ڈاؤنلوڈ کریں