Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

اک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کئے جاتے تھے

بازار میں اک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کئے جاتے تھے از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی اس دکان کے کھلتے ہی عورتوں کا ہجوم بازار کی طرف چل پ...



بازار میں اک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کئے جاتے تھے


از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی


اس دکان کے کھلتے ہی عورتوں کا ہجوم بازار کی طرف چل پڑا... سبھی دکان میں داخل ہونے کیلئے بے چین تھیں!


دکان کے داخلہ پہ بورڈ پر کچھ ہدایات اور شرائط لکھی تھیں:


"" >> اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک دفعا ہی داخل ہوسکتی ہے.


>> دکان کی 6 منزلیں ہیں، اور ہر منزل پر شوہروں کے اقسام کے بارے میں لکھا ہوا ہے.


>> خریدار عورت کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے.


>> مگر ایک بار اوپر جانے کے بعد پھر سے نیچے نہیں آ سکتی سواے باہر نکل جانے کے.""


ایک خوبصورت لڑکی کو دکان میں داخل ہونے کا موقع ملا....


پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر اچھے روزگار والے اور الله والے ہیں."


لڑکی آگے بڑھ گئی....


دوسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر روزگار والے، الله والے ہیں، اور بچوں کو پسند کرتے ہیں."


لڑکی پھر آگے بڑھ گئی....


تیسری منزل پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں، الله والے ہیں، بچوں کو پسند کرتے ہیں، اور خوبصورت بھی ہیں."


یہ پڑھ کر لڑکی کچھ دیر کیلئے رک گئی مگر پھر یہ سوچ کر کہ چلو ایک منزل اور اوپر جا کر دیکھتے ہیں


چوتھی منزل کے دروازے پر لکھا تھا:


”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں، الله والے ہیں، بچوں کو پسند کرتے ہیں، خوبصورت بھی ہیں، اور گھر کےکاموں میں مدد بھی کرتے ہیں."


یہ پڑھ کر لڑکی کو غش سا آنے لگا، سوچا کہ ياﷲ ایسے بھی مرد ہیں دنیا میں..! وہ سوچنے لگی کہ یہاں سے شوہر خریدے اور گھر چلی جائے. مگر پھر بھی اس کا دل نہ مانا تو ایک منزل اور اوپر چلی گئی.


وہاں دروازہ پر لکھا تھا:


”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں، الله والے ہیں، بچوں کو پسند کرتے ہیں، بے حد خوبصورت ہیں، گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں، اور رومانٹک بھی ہیں"


اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے وہ خیال کرنے لگی کہ اس سے بہتر مرد بھلا اور کیا ہو سکتا ہے. مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا وہ اگلی منزل اوپر چلی آئی.


یہاں بورڈ پر لکھا تھا:


”آپ اس منزل پر آنے والی 3338 ویں خاتون ہیں! اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے! یہ منزل صرف اس لئے بنائی گئی ہے تا کہ اس بات کا ثبوت دیا جا سکے کہ عورت کو مطمئن کرنا ناممکن ہے!


ہمارے اسٹور پر آنے کا شکریہ. سیڑھیاں باہر کی طرف جاتی ہیں. صبر و شکر کرنا سیکھیں .