Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچے کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے؟

مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچے کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے؟ ‮ تحقیق کےمطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی(اپنے بچوں کے باپ)کو ق...


مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچے کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے؟
تحقیق کےمطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی(اپنے بچوں کے باپ)کو قتل کرکے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے،تو اپنی ماں کو قتل کرکے گھر سےباہر پھینک دیتی ہے۔کتنا عجیب و غریب گھرانہ اوریقیناً بدترین گھرانہ ہے۔

قرآن مجید کی ایک سورت ہے” العنکبوت” —- عنکبوت کو اردو میں“مکڑی ”کہا جاتا ہے۔قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے کہ سب سے بودا یا، کمزور گھر مکڑی کا ۔ہے–قرآن کا معجزہ دیکھیں،ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ “بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ(انسان) علم رکھتے۔”انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، مگر اس کے گھرکی معنوی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔ اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے،اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے۔

اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ایک پوری سورت کانام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورت کے شروع سے آخرتک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے۔سورت کی ابتدا یوں ہے:” کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمان لایا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا”

اور فرمایا“لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں۔جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے، تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔”ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟درحقیقت، فتنے، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہوتے..!! "تمام گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہے کاش کے لوگ جانتے".
یہاں بتایا گیا ہے کہ "مکڑی" کے گھر کو دیکھ کر جو شخص حقیقت کا سبق پا لے وہی دراصل عالم ہے.
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے نزدیک سچے علم والے کون ہیں

یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو کتابی بحثوں کے ماہر بنے ہوئے ہوں.
بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو خدا کی دنیا میں پھیلی ہوئی قدرتی نشانیوں سے نصیحت کی غذا لے سکیں.⁦
             🕷️⁩⁦🕸️⁩

کاپی پیسٹ