Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

برگر اور جوس

میں سرکاری ہسپتال میں ایک بندے کو بلڈ دینے گیا فرصت ملنے پر ادھر موجود ٹک شاپ سے برگر اور جوس خریدا اور مزے سے وہیں کھڑے کھڑے کھان...



میں سرکاری ہسپتال میں ایک بندے کو بلڈ دینے گیا

فرصت ملنے پر ادھر موجود ٹک شاپ سے برگر اور جوس خریدا اور مزے سے وہیں کھڑے کھڑے کھانا پینا شروع کر دیا

عین اسی وقت میری نظر بنچ پر بیٹھے ایک معصوم بچے پر پڑی جو بڑی حسرت سے دیکھ رہا تھا۔ میں نے انسانی ہمدردی میں جلدی سے اس بچے کے لیے بھی برگر اور جوس خریدا جو بچے نے بلا تکلف لے لیا اور جلدی جلدی کھانے لگا۔ بیچارہ پتہ نہیں کب سے بھوکا ہو گا۔ یہ سوچ کر میں نے خدا کا شکر ادا کیا جس نے مجھے ایک بھوکے کو کھانا کھلانے کی توفیق بخشی

اتنی دیر میں بچے کی ماں، جو اس کی پرچی بنوانے کے لیے کھڑکی پر کھڑی تھی، واپس آئی اور بچے کو برگر کا آخری ٹکڑا کھاتے دیکھا

پھر اچانک پتہ نہیں اسے کیا ہوا کہ وہ دونوں ہاتھ اٹھا کر ، باقاعدہ قبلہ رخ ہو کر ، اس شخص کو بددعائیں دینے لگی جس نے اس کے بچے کو یہ چیزیں لیکر دی تھیں ۔ کہہ تو وہ بہت کچھ رہی تھی، مگر میں نے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے جو چند باتیں سنیں وہ یہ تھیں :

 انتہائی بے شرم اور خبیث تھا وہ شخص جس نے میرے بچے کو برگر لے کے دیا۔ میں 35 کلومیٹر دور سے کرایہ لگا کر اس کے خالی پیٹ ٹیسٹ کروانے لائی تھی..😂😂😂