Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

تکبیرِ تحریمہ اورقیام

تکبیرِ تحریمہ یعنی اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنا۔ نیت اور تکبیر تحریمہ کے درمیان ایسے فعل کے ساتھ فاصلہ نہیں ھونا چاھئے جو نماز ...


تکبیرِ تحریمہ
یعنی اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنا۔
نیت اور تکبیر تحریمہ کے درمیان ایسے فعل کے ساتھ فاصلہ نہیں ھونا چاھئے جو نماز کے منافی ھو ۔
تکبیر تحریمہ کے لئے ضروری ھے کہ وہ سیدھا کھڑے ھو کر کہی جائے۔
نیت تکبیر تحریمہ سے مؤخر نہیں ھونی چاہیے
اور تکبیر تحریمہ اتنی آواز سے کہی جائے کہ خود اپنے کان سنیں۔

قیام:
قیام پر قدرت ھونے کی صورت میں ،  فرض نماز اور واجب نماز قیام کے بغیر صحیح نہیں ھو گی۔  البتہ نفل نماز قیام کے بغیر (بیٹھ کر)درست ھو گی باوجود قیام پر قدرت ھونے کے۔