Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں

‏ چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں 1- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے . ولئن شكرتم ل...


چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں

1- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے.
ولئن شكرتم لأزيدنكم (اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا)
(سورت إبراهيم :آیت 7)

2- اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے.
فاذکرونی اذکرکم (تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا)
(سورت البقرة: آیت 152)

3- دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے
أدعوني أستجب لكم (تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا)
(سورت غافر:آیت 60)

4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے
وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون (اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں)
(سورت الأنفال :آیت 33)

آپ کی صبح اور شام خیر و برکت والی ہو.