Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ایک شیخ نے یہودی سے کنواں خرید لیا

ایک دن ایک شیخ نے  یہودی سے کنواں خرید لیا۔ اگلے دن بازار میں جا رہا تھا کہ یہودی نے آواز دیکر بلا لیا اور کہا: شیخ صاحب میں نے آپ کو ...


ایک دن ایک شیخ نے  یہودی سے کنواں خرید لیا۔
اگلے دن بازار میں جا رہا تھا کہ یہودی نے آواز دیکر بلا لیا اور کہا:
شیخ صاحب میں نے آپ کو کنواں بیچا ہے اس کا پانی نہیں۔ اگر آپ نے اس کنویں کا پانی استعمال کیا تو مجھے اس کے پیسے دینا۔
شیخ صاحب نے جواب دیا:
یار، میں تو کل سے خود پریشان ہوں اور آج تمہارے پاس آنا ہی چاہتا تھا۔ یہ تم نے کیا مجھے کنواں بیچ کر پھنسا دیا ہے؟ اب یا تو جلدی سے میرے کنویں سے اپنا پانی نکال کر مجھے کنواں خالی کر دو، ورنہ مجھے میرے کنویں میں پانی  رکھنے کا کرایہ دیا کرو۔
سنا ہے وہ  یہودی توبہ تائب ہو کر وہ شہر ہی چھوڑ گیا اور کسی سے بھی بزنس کرنے سے پہلے سو دفعہ پوچھتا ہے کہ کہیں تم شیخ تو نہیں ؟