Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

موبائل فون سے قرآن کریم کی تلاوت کا حکم

*مسئلہ #47* *موبائل فون سے قرآن کریم کی تلاوت کا حکم* سوال: کیا موبائل فون پر بغیر وضو کے تلاوت قرآن پاک کر سکتے ہیں؟ اور اس کو ہا...


*مسئلہ #47*
*موبائل فون سے قرآن کریم کی تلاوت کا حکم*
سوال:
کیا موبائل فون پر بغیر وضو کے تلاوت قرآن پاک کر سکتے ہیں؟ اور اس کو ہاتھ لگانا درست ہے یا نہیں؟
جواب:
قرآنِ کریم کو دیکھ کر ہاتھ لگائے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے، اس لیے موبائل فون میں دیکھ کر بے وضو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے۔ اگر سکرین پر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو بے وضو موبائل کو مختلف اطراف سے چھونا اور پکڑنا بھی جائز ہے، البتہ اسکرین کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں ہے، کیوں کہ جس وقت قرآنِ کریم سکرین پر کھلا ہوا ہوتا ہے اس وقت اسکرین کو چھونا قرآن کو چھونے کے حکم میں آتا ہے۔
"ولا یکره للمحدث قراءة القرآن عن ظهر القلب"۔ (خلاصة الفتاویٰ، ج:۱/ ۱٠٤ )
فقط واللہ اعلم