Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

نماز نیند سے کیوں بہتر ہے؟

نماز نیند سے کیوں بہتر ہے؟ کیونکہ نیند دعوتِ نفس کو قبول کرنا ہے جبکہ نماز دعوتِ الہی کو قبول کرنا ہے۔ نماز نیند سے بہتر ہے: کیو...



نماز نیند سے کیوں بہتر ہے؟
کیونکہ نیند دعوتِ نفس کو قبول کرنا ہے جبکہ نماز دعوتِ الہی کو قبول کرنا ہے۔
نماز نیند سے بہتر ہے:
کیونکہ نیند موت ہے اور نماز زندگی ہے۔
نماز نیند سے بہتر ہے:
کیونکہ نیند جسم کا سکون ہے اور نماز روح کا سکون ہے۔
نماز نیند سے بہتر ہے:
کیونکہ نیند میں مومن وکافر دونوں شریک ہیں مگر نماز صرف مومن پڑھتا ہے۔
فجر والے توفیق یافتہ ہیں، ان کے چہرے بارونق وپرنور ،ان کی پیشانیاں روشن وتاباں اور ان کے اوقات و لمحات بابرکت ہیں
اے بھائی! اگر تو ان فجر پڑھنے والوں میں سے ہے تو خدا کا شکر ادا کر اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو دعا کر کہ اللہ کریم تجھے بھی اس گروہ میں شامل فرمادے۔
نماز فجر کتنی عظمت وشان والی ہے کہ اس کے دو فرض تجھے باری تعالی کے ذمہ وامان میں داخل کردیتے ہیں، اس کی دو سنتیں دنیا ومافیھا سے بہتر ہیں اور اس نماز میں دن اور رات کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
اے میرے پیارے بھائی! جو شخص جس معمول پر زندگی بسر کرتا ہے اسی پر مرتا ہے اور جو جس معمول پر مرتا ہے قیامت میں اسی پر اٹھایا جائے گا لہذا نماز فجر کو معمول بنا لیجئے
اے فجر پڑھنے والے! تجھے مبارک ہو۔