Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بیوی نے شوہر کو میسیج کیا

بیوی نے شوہر کو میسیج کیا: آتے آتے ایک ڈبل روٹی، چھ انڈے اور پیمپر لیتے آیئے گا۔   سبزی  والے سے ایک کلو آلو، ایک کلو ٹماٹر، آدھا ک...


بیوی نے شوہر کو میسیج کیا: آتے آتے ایک ڈبل روٹی، چھ انڈے اور پیمپر لیتے آیئے گا۔ 
 سبزی  والے سے ایک کلو آلو، ایک کلو ٹماٹر، آدھا کلو بھنڈی 
آدھا کلو کھیرے بھی لیجیئے گا۔ 
پھل میں آدھا کلو انگور اور ایک درجن کیلے۔
ایک لیٹر دودھ اور آدھا پاو دہی۔ لانڈری والے سے میرا برقع جو استری کے لیے دیا ہے وہ بھی اٹھا لیجیے گا۔ بچوں کا بیگ جو موچی کو زپ لگانے دیا ہے وہ بھی لیتے آییے گا۔ درزی سے میرا جوڑا بھی اٹھا لیجیے گا۔ اور ہاں شہلا نے آپ کو سلام کہا ہے۔
شوہر کا فورا جواب آیا۔ 
 کون شہلا؟؟؟؟؟
بیوی نے جواب لکھا: کوئ نہیں۔بس چیک کرنے کے لیے لکھا تھا کہ آپ نے میسیج پڑھا کہ نہیں۔ عموما جب اتنے کام بتاتی ہوں تو آپ بہانہ کر دیتے ہیں نا کہ میسیج نہیں دیکھا تھا۔ 
 تو جناب بیگمات آپ کی رگ رگ سے واقف ہیں