Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ذراسی دیرلگتی ہے - مگر وہ دے کے رہتا ہے

*جو تم مایوس ہو جاو*، *تو رب سے گفتگو کرنا* وفا کی آرزو کرنا سفر کی جستجو کرنا ......!! یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے کہ کوئی کھو بھی جاتا ...

*جو تم مایوس ہو جاو*،
*تو رب سے گفتگو کرنا*
وفا کی آرزو کرنا
سفر کی جستجو کرنا ......!!
یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے
کہ کوئی کھو بھی جاتا ہے
*مقدر کو برا جانو گےتو یہ سو بھی جاتا ہے*......!!
اگر تم حوصلہ رکهو
وفا کا سلسہ رکهو
جسے تم خالق کہتے ہو
تو اس سے رابطہ رکهو

*میں یہ دعوے سے کہتا ہوں*
کبھی ناکام نہ ہو گے .........!!


*جو تم مایوس ہو جاو*،
تو رب سے گفتگو کرنا ......!
*کبھی مایوس مت ھونا*.....
وہاں انصاف کی چکی......
ذرا دھیرے ھی چلتی ھے.....
مگر چکی کے پاٹوں میں.....
بہت باریک پستا ھے.....
تمہارے ایک کا بدلہ.....
وہاں ستر سے زیادہ ھے.....

*نیت تلتی ھے پلڑوں میں...*.
عمل ناپے نہیں جاتے...

وہاں جو ہاتھ اٹھتے ہیں۔۔
کبھی خالی نہیں جاتے۔۔
*ذراسی دیرلگتی ہے*۔۔۔
*مگر وہ دے کے رہتا ہے*۔۔