Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

Kahani: Uff Gehri baat

*حل* دیکھو تمھارے بچے کا علاج ہو جائے گا لیکن تمھیں جلد رقم کا انتظار کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر نے اس کے بچے کا معائینہ کرتے ہوئے کہا۔ *صاحب کوئی ر...

*حل*

دیکھو تمھارے بچے کا علاج ہو جائے گا لیکن تمھیں جلد رقم کا انتظار کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر نے اس کے بچے کا معائینہ کرتے ہوئے کہا۔
*صاحب کوئی رعائت*
دیکھو یہ کوئی پھل سبزی کی دکان تو ہے نہیں کہ تمھارے ساتھ رعائت کروں۔ علاج کی جو رقم بن رہی ہے وہی بتائی ہے۔ اس نے ایک نظر اپنے بچے کی طرف دیکھا اور گھر کا سامان ایک ایک کر کے گننے لگا۔
سائیکل۔ مگر سائیکل تو ایک ہی ہے۔
ریڑھی۔ مگر ریڑھی پہ تو وہ سبزی بیچتا ہے۔
اور وہ ریڑھی بھی ایک ہی ہے۔
اس نے دکھ سے بچے کی طرف دیکھا۔۔۔۔ *اس کا بچہ بھی ایک ہی تھا*
یکدم اس کی آنکھوں میں چمک دوڑی۔۔۔۔
*اس کے پاس گُردے دو تھے*