NotoSansArabicFont

تازہ ترین

latest

جماعت کے ساتھ نماز

صحيح البخاري # ٤٧٧  Sahih Bukhari # 477 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، *عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «صَلَاةُ الْجَمِيعِ ...




صحيح البخاري # ٤٧٧ 

Sahih Bukhari # 477

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، *عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «صَلَاةُ الْجَمِيعِ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ فِي بَيْتِهِ وَصَلَاتِهِ فِي سُوقِهِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وَأَتَى الْمَسْجِدَ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ ، لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلَّا رَفَعَهُ اللهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ خَطِيئَةً حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ ، وَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتْ تَحْبِسُهُ وَتُصَلِّي يَعْنِي عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ» .

Narrated Abu Hurairaؓ  that the Prophet ﷺ said: "The prayer offered in congregation is twenty five times more superior (in reward) to the prayer offered alone in one's house or in a business center, because if one performs ablution and does it perfectly, and then proceeds to the mosque with the sole intention of praying, then for each step which he takes towards the mosque, Allah upgrades him a degree in reward and (forgives) crosses out one sin till he enters the mosque. When he enters the mosque he is considered in prayer as long as he is waiting for the prayer, and the angels keep on asking for Allah's forgiveness for him and they keep on saying: 'O Allah! Be Merciful to him, O Allah! Forgive him', as long as he keeps on sitting at his praying place and does not pass wind."


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں گھر کے اندر یا بازار (دوکان، وغیرہ) میں نماز پڑھنے سے پچیس گنا ثواب زیادہ ملتا ہے۔ کیونکہ جب کوئی شخص تم میں سے وضو کرے اور اس کے آداب کا لحاظ رکھے، پھر مسجد میں صرف نماز کی غرض سے آئے، تو اس کے ہر قدم پر اللہ تعالیٰ ایک درجہ اس کا بلند کرتا ہے اور ایک گناہ اس سے معاف کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد کے اندر آ جائے۔ مسجد میں آنے کے بعد جب تک نماز کے انتظار میں رہے گا، اسے نماز ہی کی حالت میں شمار کیا جائے گا، اور جب تک اپنی نماز کی جگہ بیٹھا رہے، تو فرشتے اس کے لیے رحمت خداوندی کی دعائیں کرتے ہیں «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» (اے اللہ! اس کو بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم کر) یہاں تک کہ وہ ریح خارج کرے" (یعنی جب اس کا وضو ساقط ہو جائے۔)۔

_(دنیا کے معاملے میں ہم دگنی تنخواہ یا دگنے منافع کیلئے کتنی مشقت کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ کیا ہم آخرت کے پچیس گنا اجر کیلئے بھی اسی طرح کوشش کرتے ہیں؟ اللہﷻ ہم سب کو باجماعت نماز کی پابندی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)