Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ضدی بچوں کی نفسیات

    *اچھے میاں بیوی ہی معاشرے کو اچھی نسل دے سکتے ہیں*  *آپ بچوں کے سامنے ایک* *دوسرے کی عزت کریں* ...  *باہمی رضا مندی قائم کریں..*   *ایک ...



 
 
*اچھے میاں بیوی ہی معاشرے کو اچھی نسل دے سکتے ہیں*

 *آپ بچوں کے سامنے ایک* *دوسرے کی عزت کریں* ...
 *باہمی رضا مندی قائم کریں..* 
 *ایک فیصلہ کریں* 

شوہر اگر بچے کو کسی بات سے روکے تو آپ بھی روکیں اور اگر آپ اجازت دیں تو شوہر بھی اجازت دے اس طرح بچے کو درست اور غلط کی پہچان ہوتی ہے.
ہمارے ہاں مسائل یہ ہیں کہ ماں روکتی ہے تو باپ اجازت دے دیتا ہے اور اگر باپ اجازت دے تو ماں روک دیتی ہے.
بچے بھی کنفیوز ہیں کہ آخر ماجرا کیا ہے ایک اجازت دے رہا ہے دوسرا روک رہا ہے. کون درست ہے کون غلط ہے..
 *بچے پھر نفسیاتی نہ ہوں، چڑ چڑے اور ضدی نہ بنیں تو پھر* *کیا کریں وہ* ؟
سب سے پہلے میاں بیوی میں اکتفا ہونا ضروری ہوتا ہے.
بہترین والدین بننے کیلئے پہلے آپ اپنی بانڈنگ کو مضبوط کریں، *اچھے میاں بیوی ہی اچھے والدین ثابت ہوتے ہیں. آپ بچوں* کے سامنے ایک دوسرے کی عزت کرتے نہیں تو کیسے ممکن ہے کہ بچے آپ دونوں کی عزت کریں؟

آپ لوگ آپس کی انا اور ضد میں آ کر بچوں کی خود اعتمادی کو قتل کر دیتے ہیں، ان کو نفسیاتی بنا دیتے ہیں.
بیوی سے اختلاف ہے تو بیوی اگر بچوں کو کسی کام سے روک دے تو آپ اپنی بھڑاس نکالنے کیلئے جان بوجھ کر بچوں کو اجازت دے دیتے ہیں تاکہ اس طرح آپ اپنی بیوی کو اذیت دے سکیں مگر درحقیقت آپ اپنی ہی نسل کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں...
ایک دوسرے کی مخالفت ایک دوسرے تک محدود رکھیں، اس مخالفت میں بچوں کو مت گھسیٹا کریں. اگر آپ دونوں مل کر بچے کو کسی کام سے منع کریں گے تو بچے کیلئے یہ سمجھنا بہت آسان ہوگا کہ وہ جو کام کر رہا تھا وہ درست نہیں ہے، وہ آئندہ خود محتاط رہے گا.
اگر آپ دونوں مل کر بچے کو کسی کام کی اجازت دیں گے تو اب بچے کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ وہ جو کام کر رہا ہے وہ درست ہے..
ایک فریق اجازت دے اور دوسرا منع کرے تو بچے کیلئے صرف اور صرف الجھن ہے کہ وہ جو کرنے جا رہا ہے وہ درست ہے یا غلط ہے؟

 *یاد رکھیں کہ اگر آپ اچھے میاں بیوی نہیں ہیں تو آپ اس* *معاشرے کو کبھی بھی ایک اچھی نسل نہیں دے سکتے* ، *آپ کبھی بھی کامیاب* *نوجوان پیدا نہیں کر* سکتے، آپ کبھی بھی اس معاشرے کی مشکلات کو کم کرنے والے پیدا نہیں کر سکتے.. آپ صرف اور صرف اس معاشرے میں مزید نفسیاتی مریضوں کا اضافہ کر سکتے ہیں.
 *لیکن اگر آپ اچھے میاں بیوی ہیں تو آپ کی خوشیوں کے سبب یہی خوشیاں بچوں کے* *چہرے پر آویزاں ہونگی کیونکہ* جو اپنے آپ سے خوش ہو وہی دوسروں کی خوشیوں کا سبب بن سکتے ہیں.

انتخاب،، عابد چودھری 
🔹▬▬▬▬▬ 🌹 ▬▬▬▬▬🔹
اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں اور ویڈیوز حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
03459277238