Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟

    ایک صاحب کہتے ہیں" اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟👉🔴مجھے اس سوال کاایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔ ہمارے ویٹنری veterinary ...



 
 
ایک صاحب کہتے ہیں"
اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟👉🔴مجھے اس سوال کاایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔ ہمارے ویٹنری veterinary ڈیپارٹمنٹ کے اک پروفیسر صاحب ہوا کرتے تھے. میرے ان سے اچھے مراسم تھے. ایک دفعہ میں ان سے ملنے ان کے دفتر گیا. وہ مجھ سے کہنے لگے ایک مزے کا قصہ سناؤں تمہیں؟ میں نے کہا: جی سر ضرور.....!!
انہوں نےکہا کہ پچھلے ہفتے کی بات میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھا اچانک مجھے پیغام ملا کہ امریکہ کہ سفیر آپ سے ملنا چاہتی ہے ان کے کتے کو کچھ پرابلم ہے اس کا علاج کردیجئے.کچھ ہی دیر بعد وہ خاتون سفیر اپنے اعلی نسل کے کتے اور اپنے ضروری عملے کےساتھ آن پہنچیں۔کتےکی بیماری پوچھنےپرکہنے لگیں کہ میرےکتےکےساتھ عجیب وغریب مسئلہ ہے۔ وہ میرا نافرمان ہوگیا یے. اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے. خدارا کچھ کریں یہ مجھے بہت عزیز ہے۔اسکی بےاعتنائی مجھ سے سہی نہیں جاتی..... میں نے کتے کو غور سے دیکھا دس منٹ جائزہ لینے کہ بعد میں نے کہا : میم! یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اس کا معائنہ کر کے حل ڈھونڈتا ہوں.... سفیر محترمہ نے بڑی بے دلی سے اسے چھوڑ جانے پر حامی بھرلی. سب چلے گئے تو میں نے کمدار کو آواز لگائی اور اس سے کہا: فیضو، اس کتے کو بھینسوں کے باڑے میں باندھ دے اور ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے چار پانچ لتر مارنا اس کے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے تو پہر لتر مارنا.....
کمدار جٹ آدمی تھا ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹمنٹ کرتا رہا۔۔۔
صبح کو وہ خاتوں سفیر پورا عملہ لیے میرے آفس میں آدھمکیں! میں نے کمدار سے کتا لانے کو کہا، وہ کتا لے آیا جوں ہی کتا کمرے میں داخل ہوا چھلانگ لگا کے سفیر کی گود میں جا بیٹھا لگادُم ہلانے اور ان کا منہ چاٹنے لگا! ساتھ ہی کتا مڑمڑ تشکر آمیز نگاھوں سے مجھے بھی تکتا رہا کیونکہ میں نے ہی کمدار سے اس کی رسی چھڑائی تھی. سفیر پوچھنے لگی سر آپ نے اس کا کیا علاج کیا کہ اچانک ہی یہ ٹھیک ہوگیا. 
میں نے جواب دیا : ریشم واطلس، ایئرکنڈیشن روم اور اعلی خوراک کھا کھا کے یہ خود کو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا تھا، بس اس کا یہ خناس اتارنے کے لیےاس کو کچھ سائیکالو جیکل اور فزیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت تھی، وہ دے دی۔۔۔۔ 
ناؤ ہی از اوکے!

💞 اللّہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟ مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔۔۔💞