Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

گاؤں کے مسائل

ایک سیاسی لیڈر کسی گاؤں میں گۓ۔ گاؤں والوں نے خوب آؤبھگت کی۔ لیڈر جی نے کہا "آپ کے کچھ مسائل ہوں تو ہمیں بتایئں“؟ گاؤں کے ب...


ایک سیاسی لیڈر کسی گاؤں میں گۓ۔ گاؤں والوں نے خوب آؤبھگت کی۔ لیڈر جی نے کہا "آپ کے کچھ مسائل ہوں تو ہمیں بتایئں“؟
گاؤں کے بھولے لوگوں نے کہا کہ ہمارے دو مسائل ہیں، ایک تو یہ کہ ہمارے گاؤں میں ایک بھی ڈاکٹر نہیں ہے۔
لیڈر جی مسکراۓ، انہوں نے فٹافٹ کرتے کی جیب سے اپنا موبائل نکالا کسی سے بات کی اور گاؤں والوں سے کہا آپکا یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ہماری بات ہوگئ ہے اوپر، جلد ہی گاؤں میں ڈاکٹر آجاۓ گا۔
گاؤں والوں نے لیڈر جی کو دیکھا، کہا کچھ نہیں!
لیڈر جی نے پھر کہا کہ آپ ہمیں اپنا دوسرا مسئلہ بتائیں؟
گاؤں والوں نے دھیرے سے کہا "ہمارا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس گاؤں میں کسی موبائل فون کا نیٹ ورک نہیں"۔۔!!