Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

نماز میں آنکھیں بند کرنا

*مسئلہ #038* *نماز میں آنکھیں بند کرنا * سوال: نماز کے اندر آنکھیں بند کرنا کیسا ہے؟ اگر بند نہ کرے تو توجہ ہٹ جاتی ہے، اگر بند کر...



*مسئلہ #038*
*نماز میں آنکھیں بند کرنا*
سوال:
نماز کے اندر آنکھیں بند کرنا کیسا ہے؟ اگر بند نہ کرے تو توجہ ہٹ جاتی ہے، اگر بند کرلے تو توجہ پھر صحیح ہوتی ہے۔ رہنمائی کیجئے۔
جواب:
آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے، البتہ اگر آنکھیں بند کرلینے سے خشوع اور عاجزی زیادہ ہوتی ہے تو مکروہ نہیں، تاہم آنکھیں کھلی رکھ کر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے؛ کیوں کہ (حالتِ قیام میں) سجدہ کی جگہ کو دیکھنا مسنون ہے اور آنکھیں بند کرنے سے یہ سنت ترک ہوجاتی ہے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع - (2 / 343):
"ويكره أن يغمض عينيه في الصلاة ؛ لما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه نهى عن تغميض العين في الصلاة ؛ ولأن السنة أن يرمي ببصره إلى موضع سجوده وفي التغميض ترك هذه السنة ؛ ولأن كل عضو وطرف ذو حظ من هذه العبادة فكذا العين".
فقط واللہ اعلم
Mufti Dr Salman Lahore
Mufti Mahmood Ul Hassan Lahore