Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

صالح معاشرہ کیسے بنے ؟؟؟؟

صالح معاشرہ کیسے بنے ؟؟؟؟     کیسے بچہ نیک و صالح ہوگا جبکہ ماں کو کھانے پینے، گھر، بازار اور انٹرنیٹ سے ہی فرصت نہ ملتی ہو؟؟؟     بچہ...




صالح معاشرہ کیسے بنے ؟؟؟؟

 

 کیسے بچہ نیک و صالح ہوگا جبکہ ماں کو کھانے پینے، گھر، بازار اور انٹرنیٹ سے ہی فرصت نہ ملتی ہو؟؟؟

 

 بچہ کیسے حافظ قرآن اور عالم باعمل بنے جبکہ اس کے والدین کو فیس بک پر گھنٹوں فضول چیٹنگ کرنے کی فرصت تو ہو لیکن بچہ کو آدھا گھنٹہ قرآن شریف کا ایک آدھا صفحہ یا ایک حدیث شریف یاد کروانے کے لئے ٹائم نہ ہو۔؟؟؟

 

 بچہ نیک کیسے بنے گا جبکہ اس کے والدین کو بچہ کو روز تھوڑی دیر بھی نیک لوگوں کے سبق آمیز واقعات سنانے کی فرصت نہیں پائیں؟؟؟

 

 بچہ میں قائدانہ صلاحیت اور قابلیت کیسے پیدا ہوگی جبکہ گھر کا سارا بجٹ میک اپ اور پرتعیش اشیاء میں خرچ ہوجاتا ہو، اور گھڑسواری، تیراندازی اور تیراکی سیکھنے کی گھر کے بجٹ میں کوئی گنجائش ہی نہ رکھی جائے؟؟؟

 

 بچہ میں دوراندیشی و بردباری جیسے جوہر کہاں سے پیدا ہونگے جبکہ اس کے روز وشب بےکار ویڈیو گیم اور واھیات کارٹون دیکھنے میں گزرتے ہوں؟؟؟

 

 کہاں سے بچہ حلیم الطبع اور سنجیدہ ہو جبکہ ماں باپ کے آپس کی لڑائی اور چینخ پکار سے دور دور تک ہمسائے لطف اندوز ہوتے ہوں؟؟؟

 

 بچہ کہاں سے قابل اور خود اعتماد بنے گا جبکہ اسے سب بڑے دن رات ہر وقت گالیاں اور کوسنے دے دے کر ذلیل کرتے ہوں؟ 

 

 بچہ کہاں سے نیک بنے گا اور اس کے والدین دینی تعلیم، مجالس ذکر اور دینی احکام کے سیکھنے سکھانے سے بیزار ہوں؟؟؟

 

 بچہ کیسے نیک بنے گا جب باپ کو بچہ کی تعلیم دلانے اور ماں کی تربیت میں ھاتھ بٹانے کے فرصت نہ ہو۔

 

 بچہ کہاں سے نیک و صالح بنے گا جبکہ ماں باپ کا مقصد زندگی صرف ظاہری دکھاوہ اور شو شاہی ہو، اور ان کو دین، نماز اورقرآن سے کوئی سروکار نہ ہو؟؟؟

 

👈 یاد رکھیں!

ماں باپ کی صحیح تربیت میں ہی نسلوں کی درستگی ہے اور اسی میں ہے پوری امت کی بہتری اور فلاح۔

 

سوچئے کہاں سے بچہ آپ کے مرنے کے بعد دعا کے لئے ھاتھ اٹھائے گا، جبکہ آپ نے اس کی صحیح تربیت ہی نہیں کی ہوگی۔

 

شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات ۔۔

 

انتخاب،، عابد چوہدری