Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں

*محترم والدین و سرپرست*  *بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں ۔۔* *✒️ آپکے بچے آپ کو گھر میں فضول موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے ہ...

*محترم والدین و سرپرست* 

*بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں ۔۔*

*✒️ آپکے بچے آپ کو گھر میں فضول موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے ہیں یا قرآن میں؟*

*✒️ فلموں سے دل بہلاتا دیکھتے ہیں یا ذکر اللّٰہ سے؟*

*✒️ فجر پر اٹھتا دیکھتے ہیں یا دیر تک سوتا؟*

*✒️ نمازوں کا پابند دیکھتے ہیں یا لاپرواہ؟*

*✒️ دوسروں کی غیبت کرتا دیکھتے ہیں یا تعریف؟*

*✒️ نوکروں سے بدتمیزی، حقارت، اور بد اخلاقی سے پیش آتا دیکھتے ہیں یا سب کو عزت دیتا ہوا؟*

*✒️ رشتہ داروں کا خیال رکھتے اور صلہ رحمی کرتا دیکھتے ہیں یا بات بات پر تعلق توڑتا ہوا؟*

*✒️ اکثر خوش مزاج اور مسکراتا ہوا دیکھتے ہیں یا لڑتا جھگڑتا اور اکھڑا مزاج؟*

*✒️ ہر وقت مال کی حرص میں مبتلا دیکھتے ہیں یا قناعت کرتے؟*

*✒️ ہر وقت لاحاصل کے غم میں دیکھتے ہیں یا حاصل شدہ کے شکر میں؟*

*✒️ آپ کو محنت اور جدوجھد کرتا دیکھتے ہیں یا سست، کاہل، بہانے باز اور کام چور؟*

*✒️ اپنی شریک حیات کے ساتھ محبت، عزت، اور بھلائی کا رویہ دیکھتے ہیں یا جھگڑے، حقارت اور بے رغبتی کا؟*

*✒️ آپکو اپنے ماں باپ کی خدمت، فرمانبرداری، اور تکریم کرتا دیکھتے ہیں یا ان سے بدتمیزی اور بے اکرامی کرتا؟*

*✒️ آپ کو سیگریٹ، پان، یا کوئی اور نشہ کرتا دیکھتے ہیں یا ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں؟*

*✒️ آپکا ہر عمل آپکی اولاد بغور دیکھ رہی ہے۔*

*✒️ آپکی ہر عادت انکی شخصیت کا حصہ بن رہی ہے۔*

*✒️ آپ زبان سے لاکھ نصیحت کرلیں، اگر خود اچھی مثال قائم نہیں کریں گے تو اولاد صحیح راہ پر نہیں آئے گی۔*

*✒️ اس لئے دنیا و آخرت کی خاطر، اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔*

 ✒️ *اور اپنی اولاد کیلئے ایک بہترین مثال بنیں* 
۔✒️ *انتخاب،، عابد چوہدری*

❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
          *🌸Join🌸*

   🇵🇰 اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں ،ویڈیوز اور اصلاحی اور سبق آموز *کہانی* حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
03459277238
 ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂