Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

مرد کی غیرت

اسی طرح ایک اور واقعہ ہے کہ ایک عورت نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا کہ اس کے ذمہ میرے حق مہر کے500 دینار ہیں عدالت نے شوہر کو ب...

اسی طرح ایک اور واقعہ ہے کہ ایک عورت نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا کہ اس کے ذمہ میرے حق مہر کے500 دینار ہیں
عدالت نے شوہر کو بلا کر پوچھا تو اس نے انکار کر دیا
عدالت نے گواہوں کو طلب کیا اور ان سے گواہی لیتے وقت عورت کا چہرہ پہچاننے کے لئے عورت کو نقاب اتارنے کا کہا
اس پر اس کا شوہر جلدی سے کھڑا ہو کر کہنے لگا کہ قاضی صاحب ۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ مجھ پر میری بیوی کے 500 دینار لازم ہیں ۔ بس آپ اس کا نقاب نہ اتروائیے ۔
یہ سن کر بیوی کہنے لگی کہ قاضی صاحب آپ اور تمام حاضرین گواہ رہیں کہ میں نے اپنا حق مہر معاف بخش دیا ان کو ۔
قاضی بے چارہ حیران و پریشان کہ یہ ہو کیا رہا ہے ۔
خیر ان میاں بیوی کے جانے کے بعدقاضی نے محرر سے کہا کہ
اس کیس کا الگ فائل بناو اور نام لکھو
۔"مرد کی غیرت ".

علامہ ابن قیم فرما تے ہیں کہ " انسان کے دل میں غیرت ہوتی ہے ۔اور اگر غیرت نہ ہو تو اس دل میں محبت ہو ہی نہیں سکتی ۔اور محبت سے خالی دل میں ایمان اور دین کیسے باقی رہ سکتے ہیں
المیہ ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں حوا کی بیٹی اور عصمت مسلم کو بلا روک ٹوک نیم برہنہ کرنے پر امت فخر کر رہی ہے اور اسلام کا وقار چند ٹکوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے ----
سو محبت کیجئے حلال کیجئے...