Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

مصیبت و پریشانی میں ان 10 باتوں کو یاد رکھیں

مصیبت و پریشانی میں ان 10 باتوں کو یاد رکھیں پہلی بات: آپ اس پریشانی میں اکیلے نہیں ہیں۔ دوسری بات: اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔ تیسری بات:...

مصیبت و پریشانی میں ان 10 باتوں کو یاد رکھیں

پہلی بات: آپ اس پریشانی میں اکیلے نہیں ہیں۔

دوسری بات: اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔

تیسری بات: نفع و نقصان کا مالک صرف اللہ کی ذات ہے اس لیے صرف اسی سے لو لگانا چاہیے۔

چوتھی بات: جو تمہیں مل گیا وہ تمہارا نصیب تھا اور جو نہیں ملا وہ تمہارے نصیب میں نہیں تھا۔

پانچویں بات: دنیا کی حقیقت کو جان لو اس سے دل کو سکون ملتا ہے۔

چھٹی بات: اللہ کے بارے میں اچھا گمان رکھو۔

ساتویں بات: اللہ کی پسند تمہاری اپنی پسند سے بہت بہتر ہے۔

آٹھویں بات: مشکل جتنی سخت ہوتی جائے سمجھو آسانی اب بالکل قریب ہے۔

نویں بات: اس کی فکر نہ کرو کہ آسانی کیسے آئے گی کیونکہ اللہ تعالی جب چاہ لے گا تو ایسی جگہ سے آسانی کے اسباب مہیا کرے گا جہاں سے وہم و گمان بھی نہیں ہوگا۔

دسویں بات: اللہ سے برابر دعا کرتے رہو جسکے ہاتھ میں زمین وآسمان کے سارے خزانے ہیں۔

یا اللہ! ہر مصیبت زدہ کی مصیبت کو دور فرما اور ہر مشکل کو آسانی میں بدل دے۔