Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

دس سالہ بیٹی

*دس سالہ بیٹی کے بہت سے سوالات دہراتی ماں سامنے بیٹھی بتارہی تھیں کہ*   روزانہ میری بیٹی کوئی نہ کوئی ایسا ہی سوال ضرور کرتی ہے کہ مجھے جواب...




*دس سالہ بیٹی کے بہت سے سوالات دہراتی ماں سامنے بیٹھی بتارہی تھیں کہ* 
 روزانہ میری بیٹی کوئی نہ کوئی ایسا ہی سوال ضرور کرتی ہے کہ مجھے جواب دیتے وقت سمجھ نہیں آتی کہ کیا سمجھاؤ اور کس طرح ۔ ۔۔۔بس سختی سے منع کرتی ہوں کہ یہ باتیں ٹھیک نہیں ہیں ۔بچی خاموش ہوجاتی ہے لیکن مطمئن نہیں ۔
پھر پریشان کن لہجے میں کہنے لگیں کہ ہر چیز میں گرل فرینڈز بوائے فرینڈز کا تصور ہے ۔۔۔۔۔کہاں تک بچایا جائے ۔۔۔۔

محلے کے بچے تک ایک دوسرے کو گرل فرینڈز اور بوائے فرینڈز کہتے ہیں۔اج بچوں تک میں یہ الفاظ قابل قبول ہوگیے ہیں کل اس کے معنی بھی ہوجاییں گے ۔
پھر روہانسی سی ہوگئی کہ 

ناول ، افسانے ڈرامے کے عشق ۔۔" ۔اسلامی" عشق ۔۔۔۔ *حتی کہ کارٹون تک بغیر نکاح کے رومانس کے لازمی تصور سے خالی نہیں* ۔۔۔کیا بتائیں ہم اپنے بڑے ہوتے بچوں کو اس طرح کے سوالات کے جواب میں ۔

ہمارے پاس اس موضوع پر کہنے اور بتانے کو بہت کچھ ہے ۔ایک عرصہ اسی ایج گروپ سے بحثیت استاد واسطہ رہا ۔۔۔۔۔جس سے اندازہ رہا ہے کہ کس طرح *ماں باپ اور بچے کا کمزور تعلق ، والدین کی طرف سے ملنے والی محبت و توجہ کی کمی ۔بے جا شرم و حیا اور جھجھک، درست* *معلومات کا فقدان ، دینی طرز تربیت کی کمی، مغربی معاشرت کے اثرات ، بچوں پر
 اثر انداز ہو کر ۔۔۔۔۔۔۔۔اخلاق و کردار میں ایسی ایسی تبدیلیاں لا رہے ہیں کہ* *آپ اس کو روکنے سے قاصر ہیں ۔* 

اس لئے صرف ان والدین کے لئے جو کچھ سوچتے ہیں ، اسلامی ذہن رکھتے ہیں اور بچوں کو ان مراحل سے پاکیزگی سے گزارنا چاہتے ہیں ان سے سوال ہے کہ کیا آپ نے اپنے نو ، دس ، گیارہ سال کے بچوں سے محبت اور مخالف جنس میں دلچسپی لینے اور پسند کرنے پر کبھی بات کی ہے ؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ اس موضوع پر کیوں بات نہیں ہوسکتی ؟
 *جب ہم مسلمان بچوں کو حرام حلال چیزوں کا* *تعارف دیتے ہیں تو بچوں کو حرام تعلق / محبت اور حلال محبت کا کیوں نہیں بتاتے ؟* 

 *کیا ہم بتاتے ہیں کہ محبت کیا چیز ہے ؟ ہوس کسے کہتے ہیں ؟ چوری چھپے کی آشنائیاں کیا ہیں اور* *کتنی تباہ کن ہیں* ؟ 
 *تنہائی کے گناہ کیا ہیں* ؟ *محرم نامحرم کی حدود کیا ہیں ؟* 
 *مسلمان معاشرے میں مرد و زن کی بات چیت اور رابطے کی حدود کیا ہیں ؟* 

 *اور یہ کیوں ضروری ہیں* ؟
 *ہم ایسے موضوعات پر بچے کا ذہن بناتے ہی نہیں صرف روک ٹوک مار دھاڑ سے کام لیتے ہیں وہ بھی پانی سر سے گزر جانے کے بعد* ۔۔۔۔۔ ورنہ بچے اپنے ماحول اور ہم جھولیوں اور آج کل اسکرین پر پیش کردہ گند سے سے ہی ان باتوں کی کچی پکی سمجھ لے کر اپنی راہ متعین کر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔خود بڑوں کا بیشتر گھروں میں یہ حال ہے کہ یہی عشق ہمیں ہر میڈیا پر بہت ضروری ادب کا حصہ اور تفریح کی چیز لگتا ہے لطف لیتے ہیں ہیرو ہیروئن کی اداؤں اور مختلف عشقیہ گفتگو ناچ گانوں پر دل کھول کر تبصرے کرتے ہیں۔

لامحالہ اس داد و تحسین سے بچے ابتدا سے اپنا ذہن یہ بنا لیتے ہے کہ میرے بڑوں کو یہ سب پسند ہے ۔۔۔ یہ ساری چیزیں اتنی
 معیوب نہیں ، قابل تعریف ہیں ، پھر جب وہ خود تجربہ کرنا چاہتا ہے یا کر چکے ہوتے ہیں تو کہیں ہماری ناک کٹ جاتی ہیں کہیں عزت داو پر لگ جاتی ہے ۔ 
شریف گھرانوں اور ان حدود کا خیال رکھنے والوں کو اپنی اولادوں کے حوالے سے اس دور کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لئے خالی رونے پیٹنے اور کڑھنے سے بڑھ کر کام کرنا ہوگا ۔ *اس لئے اپنے نو دس گیارہ سال ، ٹین ایج بچوں سے* *ابھی سے ان موضوعات پر بات کیجیے ۔۔۔۔تا کہ انہیں* *اس معاملے میں اپنے معاشرے ، دین اور اخلاقیات کا علم ہوسکے وہ معاشرے میں پاکیزگی قائم* *رکھنے کے لئے اپنی حدود جان سکیں ۔* 
ضروری نہیں یہ کوئی محفل سجا کر اور اس موضوع کا اعلان کر کے ہی کی جائے بلکہ جب بھی بچوں کے ذہنوں میں ایسے سوالات ابھریں ان کے ہلکے پھلکے جوابات سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ فوری طور پر لیکن واضح طور پر دئیے جائیں تا کہ بچے کو حقیقی زندگی ، اپنے گھر کا ماحول اور معاشرے میں مسلمان ہونے کے تقاضے سمجھ آئیں۔   
 *اپنے بچوں کو بتائیں کہ محبت کس شے کا نام ہے ! اور محبت کے نام پر جو ہوس بھری درندگی معاشرے* *میں ہر طرف نظر آرہی ہے وہ کیا چیز ہے ؟* 
والدین اپنے بچوں کو کس طرح ان کھلے گناہوں سے بچنے کے تصورات سے روشناس کروانا چاہیے ، کیا رول ماڈلز سامنے رکھنے چاہیے، 
ان پر سوچئیے ، بات کئجیے ، لڑکے لڑکیوں کی اسلام کی طے کردہ حدود متعین کیجیے ، پاکیزہ زندگی کے تصورات کو اجاگر کیجیے ، اور ادب اور آرٹ کے نام پر اس غلاظت کو قبول کرنے ، مستحسن سمجھنے سے انکار کردیجیے ۔ورنہ معاشرہ جس تیزی سے تباہی کا شکار ہے اس پر رونا پیٹنا ہی ڈالے رکھیے ۔۔۔۔۔ٔ

تحریر،، نگہت حسین
انتخاب،، عابد چوہدری
 
 *برائے مہربانی پوسٹ کو شئیر یا فارورڈ کیا جائے*
 

❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
          *🌼Join🌼*

   🇵🇰 اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں اور ویڈیوز حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
03459277238 
 ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂