Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

عمدہ اخلاق

حدیث 56 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فحش گو اور بدزبان نہیں تھے* اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے "بے شک تم میں سب سے بہتر وہ ...




حدیث 56
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فحش گو اور بدزبان نہیں تھے*
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے
"بے شک تم میں سب سے بہتر وہ ہے جسکا اخلاق سب سے اچھا ہو۔"

ہر وہ چیز فحش ہے جو اپنی مقدار سے اس قدر بڑھ جائے کہ بری محسوس ہونے لگے۔
اس میں قول، فعل اور صفت سب چیزیں شامل ہیں۔
اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جو بدزبان انسان ہوتا ہے، وہی بداخلاق ہوتا ہے۔
یعنی انسان کی بد اخلاقی اسکی زبان سے ظاہر ہوتی ہے۔
اس حدیث میں ہمیں اچھے اخلاق کی ترغیب دی گئی ہے

*اچھا اخلاق انبیاء کی سنت ہے*
🔹️قرآن پاک میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف انکے اچھے اخلاق کی وجہ سے کی گئی ہے۔
*اچھا اخلاق اللہ کی دوستوں کی صفت ہے*

راضی ایاز کہتے ہیں⏬
اچھے اخلاق میں یہ سب چیزیں شامل ہیں ۔
🔹️لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہنا۔
🔹️انکے لئے خوشی اور محبت کا اظہار کرنا۔
🔹️تحمل سے بات کرنا
🔹️انکی طرف سے آنے والی تکلیفوں پر صبر کرنا۔ کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ کسی انسان کی طرف سے ہمیں کبھی بھی کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
🔹️اسی طرح تکبر اور دھونس سے بچتے ہوئے لوگوں پر زیادت، سختی اور پکڑ کے پہلو سے دور رہنا۔
🔹️ لوگوں سے مسکراتے ہوئے خندہ پیشانی سے ملنا۔
یعنی *ہر نیکی اور اچھی عادت، اچھا اخلاق ہے*

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا*
🔸️"بلا شبہ، اللہ عزوجل مہربان ہے, مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور اسکے گھٹیا پن سے نفرت کرتا ہے۔ افضل ایمان والے وہ لوگ ہیں جنکا اخلاق اچھا ہوتا ہے۔"

🔸️" تم اچھے اخلاق اور طویل خاموشی کو لازم پکڑو۔ پس اس ذات کی قسم! جسکے ہاتھ میں میری جان ہے، مخلوقات نے کوئی عمل ایسا نہیں کیا جو ان دو نیکیوں کے برابر ہو"

عموما لوگ کسی کی ناگوار بات کے جواب میں دوسرے کو بہت کچھ سنا کر اپنے دل کی بھڑاس نکال کر ہی مطمئن ہوتے ہیں۔ لیکن عقلمند وہ ہے جو ایسی باتوں کو سنی ان سنی کرکے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرکے مطمئن ہوجائے کہ اللہ تو سب کچھ دیکھ اور سن رہا ہے۔
اکثر اپنے قریبی رشتوں کے ساتھ ایسے معاملات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایسے میں خاموشی کے ساتھ صبر کرکے انکے لئے ہدایت کی دعا کرنی چاہیئے۔

*اچھا اخلاق جنت میں داخلے کا سبب ہے*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
🔸️"لوگوں کو جنت میں کثرت کے ساتھ انکا تقوی اور اچھے اخلاق لے کر جائیں گے”

 *بد اخلاقی کی مذمت کی گئی ہے*
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
🔸️"سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور قیامت کے دن مجھ سے دور رہنے والے وہ ہیں جو زیادہ باتیں کرنے والے, بلا سوچے سمجھے اور بلا احتیاط بولنے والے اور تکبر کرنے والے ہیں۔"
(کیونکہ یہ سب بد اخلاقی کی علامات ہیں)

🔸️اللہ سبحانہ وتعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا:
*انك لعلى خلق عظيم*
"بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے سب سے بلند مرتبہ پر فائز ہیں۔"

اس لئے آپکی سنت کی پیروی میں آپکے طریقوں کو اپنا کر ہی ہم اپنے اخلاق کو درست کرسکتے ہیں۔

*اچھے اخلاق کے لئے Tips*
اپنی زبان کو کنٹرول کرنا شروع کردیں۔
چیخ چلا کر بلند آواز سے نہ بولیں۔احتیاط سے بولیں, بلا تحقیق نہ بولیں۔ 
کسی کو طعنہ نہ دیں۔ 
غیبت نہ کریں۔
بے ہودہ گوئی سے بچیں۔
کیونکہ یہ سارے گناہ زبان کے ہی ہیں۔

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، 
🔸️"مومن کے اخلاق میں سب سے زیادہ قابل ملامت بیہودہ گوئی ہے۔"

*اپنے گھر والوں سے پوچھیں کہ ان کے نزدیک آپ اخلاق کے کس درجہ پر ہیں؟!*
ہمارے گھر والے ہمارے متعلق کیا گواہی دیں گے؟
اگر کوئی ہمیں ایک پتھر مارے تو جب تک ہم اسکو دو نہ ماردیں ہمیں چین نہیں آتا۔ اس عادت کو چھوڑ دیں۔ چپ ہوجائیں، خاموشی اختیار کرکے وہاں سے ہٹ جائیں ۔ تھوڑی دیر بعد جب غصہ ٹھنڈا ہوجائے، تو تحمل سے سامنے والے کو بتادیں کہ مجھے آپکی اس بات سے تکلیف ہوتی ہے۔
اگر جنت میں جانا چاہتے ہیں تو پرامن رہنا ہوگا ۔ کیونکہ جنت امن والی جگہ ہے۔ 
 پرامن اچھے اخلاق کے ساتھ ہی ہوا جاسکتا ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا گواہی دیتی تھیں کہ ،
 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق قرآن تھا*
یعنی جو کچھ قرآن کرنے اور جن چیزوں سے بچنے کو کہتا ہے وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق میں موجود ہیں

*دعا*🔽
اللهم اهدنى لصالح الاعمال والأخلاق فانه لا يهدى لصالحها ولا يصرف سيئها الا انت

اے اللہ! میرے اعمال اور اخلاق کی درستگی کے سلسلے میں میری راہنمائی فرما دے، پس بے شک تیرے سوا کوئی نہیں جو راہنمائی کرسکے اسکی اصلاح کیلئے اور نہیں کوئی اسکی برائی سے پھیرنے والا، سوائے تیرے”
آمین