Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

اللہ سے غفلت ہو جائے تو روح پژمردہ ہو جاتی ہے

سورہ مزمل کی آیت 8 کا سیاق و سباق بتاتا ھے کہ یہ تہجد کے وقت کا ذکر ھو رھا ھے۔  " یعنی اُس کی صفات پر متنبہ ہو کر اپنے دل کو اُس کی یا...




سورہ مزمل کی آیت 8 کا سیاق و سباق بتاتا ھے کہ یہ تہجد کے وقت کا ذکر ھو رھا ھے۔
 " یعنی اُس کی صفات پر متنبہ ہو کر اپنے دل کو اُس کی یاد سے معمور اور زبان کو اُس کی تسبیح و تحمید سے تر رکھو، اِس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے سب نام اُس کی صفات کی تعبیر ہیں اور دین و شریعت کی ساری عمارت اِنھی صفات پر استوار ہوئی ہے۔ لہٰذا خدا کے نام کا یہی ذکر ہے جو دعوت دین کی جدوجہد میں ہر لحظہ تمھارے ایمان و عقیدہ اور عزم وا ستقلال کی حفاظت کرے گا۔ 

 ’’...جس طرح انسان کی مادی زندگی کے لیے سانس ضروری ہے، اُسی طرح اُس کی روحانی زندگی کے لیے اللہ کی یاد ضروری ہے۔ سانس رک جائے تو جسم مردہ ہو جاتا ہے۔ اِسی طرح اللہ سے غفلت ہو جائے تو روح پژمردہ ہو جاتی ہے۔ دل ذکر کی جھڑی ہی سے زندہ رہتا ہے اور دل کی زندگی ہی اصل زندگی ہے۔‘‘
  یعنی ہر چیز سے بے تعلق ہو کر اُسی سے لو لگاؤ اور یہ وقت اُسی کی یاد میں بسر کرو۔ اِس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ دعوت دین کی جدوجہد میں صبر و ثبات کے لیے تہجد کی نماز، اُس میں قرآن کی تلاوت اور ذکر الٰہی کی کیا اہمیت ہے۔