Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

القطمیر ، الفتیل ، النقیر

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ القطمیر ، الفتیل ، النقیر  تینوں الفاظ اپنے معنی میں حقارت کا مفہوم رکھتے ہیں۔ القطمیر کا لغوی معنی ھے۔کھج...



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

القطمیر ، الفتیل ، النقیر

 تینوں الفاظ اپنے معنی میں حقارت کا مفہوم رکھتے ہیں۔

القطمیر کا لغوی معنی ھے۔کھجور کی گٹھلی پر باریک سی جھلی۔

چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وہ لوگ جو اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارتے ہیں وہ (ان کے معبود باطل) تو کھجور کی گٹھلی پر باریک جھلی کے بھی مالک نہیں ھیں۔

الفتیل کے معنی ہیں کہ وہ دھاگہ جو گٹھلی کی لکیر پر موجود ھوتا ھے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جن لوگوں کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا پس وہ اس کو پڑھیں گے اوران پر اس باریک دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں کیاجائے گا جو کھجور کی گٹھلی کی لکیر پر موجود ھوتا ھے۔

النقیر کا لغوی معنی ہے کہ باریک اور چھوٹا سا نقطہ جو کھجور کی گٹھلی کی پشت پر لکیر کے مقابل پر ہوتا ہے ۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ 
جو مرد و زن نیک اعمال ایمان کی حالت میں کرتے ہیں وہ جنت میں داخل ھوں گے۔ اور ان پر اس چھوٹے سے نقطہ کے برابر بھی ظلم نہیں کیاجائے گا۔جو کھجور کی گٹھلی کی پشت پر لکیر کے مقابل ھوتا ھے۔

واللہ اعلم باالصواب ،

مفتی ڈاکٹر سلمان صاحب لاہور