Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

اللہ تعالیٰ کی صفات اور کمالات ‏

۔ ┈••❃* ( سُوۡرَۃٌ الْكَهْف : ١٠٩) *❃••┈  ۔  ؛•‍━━•••◆◉ ﷽ ◉◆•••‍━━•؛ *📖 ارشاد باری تعالیٰ ﷻ :* قُلۡ لَّوۡ کَانَ الۡبَحۡرُ مِدَادًا لِّکَ...



۔ ┈••❃* ( سُوۡرَۃٌ الْكَهْف : ١٠٩) *❃••┈

 ۔  ؛•‍━━•••◆◉ ﷽ ◉◆•••‍━━•؛

*📖 ارشاد باری تعالیٰ ﷻ :*
قُلۡ لَّوۡ کَانَ الۡبَحۡرُ مِدَادًا لِّکَلِمٰتِ رَبِّیۡ لَنَفِدَ الۡبَحۡرُ قَبۡلَ اَنۡ تَنۡفَدَ کَلِمٰتُ رَبِّیۡ وَ لَوۡ جِئۡنَا بِمِثۡلِہٖ مَدَدًا ﴿۱۰۹﴾

*📚 ترجمہ :*
۔ ( اے پیغمبر ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ : اگر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لئے سمندر روشنائی بن جائے ، تو میرے رب کی باتیں ختم نہیں ہوں گی کہ اس سے پہلے سمندر ختم ہو چکا ہو گا ، چاہے اس سمندر کی کمی پوری کرنے کے لئے ہم ویسا ہی ایک اور سمندر کیوں نہ لے آئیں ۔

*✍️ تفسیر :*
اللہ تعالیٰ کی باتوں سے مراد اللہ تعالیٰ کی صفات اور کمالات کا تذکرہ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کی قدرت اس کی حکمت اور اس کے کمالات اتنے زیادہ ہیں کہ اگر ان کو قلم بند کیا جائے تو بڑے بڑے سمندروں کو روشنائی بنا کر لکھا جائے، تو سمندر کے سمندر خشک ہو جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی صفات اور کمالات کا بیان ختم نہیں ہو گا۔

الّلہ تعالی ہمیں قرآن پاک کو پڑھنے، سمجھنے، غور کرنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔