Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

صلہ ‏رحمی

  *حدیث 46* *صلۂ رحمی* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:   🔹 ️ جو پسند کرتا ہے کہ اسکے رزق میں فراخی ہو اور اسکے نشان قدم باقی رہیں تو اسے...

 

*حدیث 46*


*صلۂ رحمی*


رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 🔹️ جو پسند کرتا ہے کہ اسکے رزق میں فراخی ہو اور اسکے نشان قدم باقی رہیں تو اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے


*صلہ رحمی کے دو فائدے ہیں*

🔹 رزق میں وسعت

🔹 عمر میں برکت


*اس سے کیا مراد ہے ؟*

علماء نے اسکی دو توجیحات بیان کی ہیں

 

🔸 صلہ رحمی کرنے والوں کی عمر میں حقیقتا اضافہ ہوتا ہے

مثلا کسی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آنے والا تھا یا کوئی آفت یا کوئی بری بیماری اسکی طرف بڑھ رہی تھی لیکن اس کے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کی وجہ سے وہ مصیبت اور بیماری ٹال دی جاتی ہے۔

 

🔸 اسی طرح رزق کے معاملہ میں بھی یہ ہے کہ مثلا اگر کسی کا ہاتھ تنگ تھا پھر بھی اس نے کسی ضرورت مند رشتہ دار کے ساتھ صلہ رحمی کی، اسکی مدد کی، تو اس کو کہیں سے اچھی جاب کی آفر آگئی یا اسکی اولاد قابل نکل گئی یا کہیں اور سے کوئی مالی فائدہ مل گیا۔ 

 

*برکت کے ایک اور معنی بھی ہیں*

 

🔹️ عمر تو اتنی ہی رہے لیکن آدمی کو زندگی میں نیک کاموں کی توفیق مل جاتی ہے۔

 

🔹️ یا ایسے اعمال کی توفیق کا مل جانا کہ انسان کے مرنے کے بعد بھی اسکا ذکر خیر باقی رہے۔ لوگ اسے اچھے نام سے یاد کریں۔ اسکی نیکیوں کو، اسکے اخلاق کو، اسکے نیک اعمال کو رہتی دنیا تک یاد کیا جائے۔

جیسے آج ہم صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین اور نیک لوگوں کے کارناموں کو پڑھتے ہیں۔ انکا ذکر خیر کرتے ہیں۔ انکو follow کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے ناموں پر اپنے بچوں کے نام رکھتے ہیں تاکہ بچوں میں بھی وہ اوصاف پیدا ہوں جو ان نیک لوگوں میں تھے۔ تو یہ بھی برکت ہی کی ایک قسم ہے۔

 

ورنہ کتنے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنکے جانے کے بعد بمشکل 3 دن بھی لوگ انکو دل سے نہیں یاد کرتے۔

 

دراصل صلہ رحمی ایک مشکل کام ہے۔

کیونکہ انسان کو اکثر اپنے رشتہ داروں ہی سے گلے شکوے رہتے ہیں۔ یہ کام صرف وہی کرسکتا ہے جو اپنے دل کو اور جذبات کو کنٹرول کرنا جانتا ہو۔

 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

🔹️ قرابت داروں سے تعلق قائم رکھو اگرچہ وہ تم سے کٹیں

🔹️ رشتہ داروں کو دینے کا دوہرا اجر ہے۔

 

اس لئے جو یہ چاہتا ہو کہ اسکے رزق اور عمر میں برکت ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔ چاہے رشتہ دار اسکے ساتھ برا بھی کریں۔

 

اللہم وفقنا لما تحب و ترضی

اے اللہ ہمیں ان کاموں کی توفیق دینا جو آپ کو پسند ہوں اور جن سے آپ راضی ہو جائیں 

آمین