Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بچے سے یہ مت کہیں

  *بچے سے یہ مت کہیں کہ :دیوار پر نقش و نگار بنا کر اسے گندا مت کرو ۔بلکہ کہیں پیپر پر یہ نقش و نگار بناو جب بنا لو گے تو* ہم اسے دیوار...


 


  • *بچے سے یہ مت کہیں کہ :دیوار پر نقش و نگار بنا کر اسے گندا مت کرو ۔بلکہ کہیں پیپر پر یہ نقش و نگار بناو جب بنا لو گے تو* ہم اسے دیوار فریج یا تختہ پر سجائیں گے
  • بچے سے ایسے نہ کہیں کہ نماز پڑھو ورنہ سیدھے جہنم میں جاو گے بلکہ کہیں کہ آو اکٹھے ایک ساتھ نماز پڑھیں تاکہ ہم جنت میں بھی اکٹھے ہو جائیں
  • بچے سے یہ نہ کہیں کہ اٹھو اور اپنا کمرہ صاف کرو کیا جنگل بنا رکھا ہے بلکہ یہ کہیں کہ بیٹا کیا کمرے کی صفائی میں کوئی مدد چاہییے کیوں کہ تم تو ہمیشہ صفائی اورسلیقہ کو پسند رکھتے ہو ۔
  • بچے سے یہ مت کہیں کہ کھیل کود چھوڑو پڑھائی کرو پڑھائی بہت اہم ہے بلکہ کہیں کہ اگر آپ نے آج پڑھائی جلدی مکمل کرلی تو میں آپ کے ساتھ کھیلوں گی یا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حوالہ دیں جو اسے پسند ہو
  • بچے سے یہ نہ کہیں اٹھو اور دانت برش کرو میں تمہیں حکم دے رہی ہوں بلکہ کہیں کہ میں تم سے بہت خوش ہوں اس لیے کہ تم ہمیشہ میرے کہے بغیر دانت صاف کرلیاکرتے ہو۔
  • بچے سے یہ نہ کہیں کہ بائیں کروٹ مت سویا کرو بلکہ کہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سکھایا ہے کہ ہم دائیں کروٹ سویا کریں
  • بچے سے مت کہیں کہ چاکلیٹ نہ کھایا کرو تاکہ دانتوں میں کیڑا نہ لگے بلکہ کہیں کہ میں نے دن میں ایک بار چاکلیٹ کھانے کی اجازت اس لیے دی ہے کہ میں جانتی ہوں تم بہت سمجھہدار ہو اپنے دانتوں کی صفائی کا خوب خیال رکھتے ہو

یاد رکھیے کہ ہر ہر لفظ اور ہر کام جو آپ کرتے ہیں وہ بچے کو بے حد متاثر کرتا ھے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ آپ کی سیرت و اخلاق بلکہ آپ کا اپنا ہی عکس ھے

بشکریہ مطیع اللہ
🔹▬▬▬▬▬ 🌹 ▬▬▬▬▬🔹
اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں اور ویڈیوز حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
03459277238