Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

یہ اگر مگر وہ شیطانی و نفسانی جواز ہیں جو اللہ کی پسند کے خلاف کے عمل کو مستحسن قرار دینے پر تاویل لائیں گے۔

    جو کام اللہ کو پسند نہیں، اس کے حوالے سے دل میں سوال آئے تو بس ایک بات دل سے پوچھو کہ کیا یہ کام اللہ کی نگاہ میں پسندیدہ ہے؟ اور اگر جو...

 

 
جو کام اللہ کو پسند نہیں، اس کے حوالے سے دل میں سوال آئے تو بس ایک بات دل سے پوچھو کہ کیا یہ کام اللہ کی نگاہ میں پسندیدہ ہے؟ اور اگر جواب آئے نہیں۔ مگر  
تو بس رک جاؤ، اسی واضح نہیں پر  . 
یہ اگر مگر وہ شیطانی و نفسانی جواز ہیں جو اللہ کی پسند کے خلاف کے عمل کو مستحسن قرار دینے پر تاویل لائیں گے۔

 مخلص ساتھی وہ ہے جو خیر کی جانب رہنمائی کرے اور دشمن وہ ہے جو شر کی جانب ساتھ دیتا اور راہ ہموار کرتا رہے۔ تمہارے اندھے پن میں بصیرت دینے کی بجائے تمہارے اندھے پن کو اور تقویت دے. دو دن کی زندگی کی آزمائش میں سکون میں وہی ہے جو دو دن کی زندگی کے بعد کی زندگی پر اور زندگی والے پر نگاہ کھولے ہے . باقی شہرت، پیسہ، محبت، جاہ، زر، مال، چاہ ۔۔۔ سب آزمائشیں ہیں۔

 آج کی دنیا میں اللہ کو ترجیح کر کے جینا ہی جینے کا رمز یے. ورنہ میڈیا ٹی وی، پئیر گروپ سب ارد گرد کے وہ حملے ہیں جن کے بارے میں شیطان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں ان پر حملے کروں گا، دائیں، بائیں، آگے، پیچھے سے....

 اللہ ہماری ہر شر سے حفاظت کرے، ہماری نگاہ سچ پر کھولے، حق کو حق اور باطل کو باطل کر کے دکھائے، حق قبول کرنے اور باطل کو پاش کرنے، اس سے بچنے کی توفیق دے اللھم آمین۔👇
🔰WJS🔰