Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

کچھ چیزیں خوبصورت دھوکہ اور بدترین شر ہوتی ہیں

    انسان اپنے خیر و شر کو نہیں جان سکتا اسوجہ سے اپنی خواہش پوری ھونے کی ضد نہ کریں ہر حال میں اپنے ربّ کے فیصلہ پر راضی رہیں  ہر چیز ہمیں ...


 
 
انسان اپنے خیر و شر کو نہیں جان سکتا اسوجہ سے اپنی خواہش پوری ھونے کی ضد نہ کریں ہر حال میں اپنے ربّ کے فیصلہ پر راضی رہیں

 ہر چیز ہمیں ملنے کی نہیں ہوتی بلکہ کچھ چیزیں خوبصورت دھوکہ اور بدترین شر ہوتی ہیں لیکن ھم صرف اپنی خواہش پوری ھونے ہی کی ضد پر ڈٹے رہتے ہیں کہ بس جو بھی ھو میری خواہش پوری ھو باقی خیر اور شر اچھے اور بُرے انجام سے ھمیں کوئی سروکار نہیں ھوتا ھم جلدبازی دکھاتے ہیں *اسوجہ سے جب ھماری خواہش پوری نہیں ھوتی تو بہت زیادہ Tension لیتے ہیں* گھر کے افراد ھو یا باہر کے دوست احباب سب سے ملنا جُلنا چھوڑ دیتے ہیں یہاں تک کہ کھانا پینا بھی چھوڑ دیتے ہیں۔*آخر ایسا کیوں ؟؟* کیونکہ ھمارا ایمان بہت کمزور ھے ھم نے اپنے اللہ سے گہری دوستی نہیں بنائی ھم بندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش نہیں کر رھے بس یہی ایک ضد ھے کہ میری خواہش پوری ھو جائے چاہے اس میں شر ہی کیوں نہ ھو۔ لیکن اللہ تعالی جو ھمارے خیر اور شر سے بخوبی واقف ھے وہ جو ماں سے زیادہ پیار کرنے والا ھے۔ھماری خواہش پوری نہ ھونے پر جب ھم صبر و شکر سے کام لیتے ہیں تو وہ ذات ھمارے گُناہ معاف فرما دیتا ھے اور اسی صبر کے بدلہ ھمیں اُس سے بہترین چیز عطاء فرما دیتے ہیں اور آخرت میں اپنی رضا بھی نصیب فرما دیتےہیں *اسوجہ سے کسی چیز کے نہ ملنے پر اللّٰہ سے بدگمان نہیں ہونا چاہیے بس ہر حال میں اللہ کی لکھی ھوئی تقدیر پر راضی رہیں یہی اصل ایمان ھے اور اسی میں چین و سُکون ھے*۔

جو بھی حالات ھو بس اسی ایک ایت کو سامنے رکھ کر دل کو تسلی دیں کہ اللہ تعالی مجھ سے کیا فرما رہیں ہیں👇

وَعَسٰٓى اَنْ تَكْـرَهُوْا شَيْئًا وَّهُوَ خَيْـرٌ لَّكُمْ ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَيْئًا وَّهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ؕ وَاللّـٰهُ يَعْلَمُ وَاَنْتُـمْ لَا تَعْلَمُوْنَ 
(سورة البقرہ 216)
*ترجمہ:-*
اور یہ عین ممکن ہے تم ایک چیز کو بُرا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بُری ھو اور(اصل حقیقت تو) اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

*اللہ تعالی صحیح سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔آمین*

🥀 دعاؤں کا محتاج 
*محمد حسن جان*