Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

وڈیو بن رہی ہے

  اسلام آباد میں بینک مینجر کی جانب سے ایک خاتون کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وڈیو بن گئی۔ وائرل ہوئی۔ مینجر بوائے مشہور ہوگیا۔ انتظ...


 

اسلام آباد میں بینک مینجر کی جانب سے ایک خاتون کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وڈیو بن گئی۔ وائرل ہوئی۔ مینجر بوائے مشہور ہوگیا۔ انتظامیہ حرکت میں آئی۔ ملزم کو گرفتار کیا۔ بینک نے نوکری سے نکال دیا اور ہمیشہ کیلئے کسی بھی بینک کی نوکری سے معزول کر دیا گیا۔ سُبکی اور ذلت کا اندازہ خود ہی لگا لیں۔ اور ہو سکتا ہے یہ بداخلاقی وہ پہلے بھی کرتا ہو مگر ربّ نے اسکی رسی دراز کی ہو۔

وقت کرتا ہے پرورش برسوں

حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

میجر طفیل شہید رح سے اسکے ایک سینئر نے سوال کیا: "طفیل، کیا حال ہے؟ "

میجر صاحب نے کیا ہی عمدہ جواب دیا:

"سر، اللّہ تعالیٰ نے عیب چھپا کر لوگوں میں معزز بنا رکھا ہے۔"

جو بھی اس تحریر کو پڑھ رہا ہے چند ثانیے رک جائے اور سوچے کہ ذات باری تعالٰی نے اسکے کیسے کیسے عیوب چھپا کر اسے لوگوں میں معزز بنا رکھا ہے!!

ربّ نے بینک منیجر والے انجام سے اسلئے محفوظ رکھا کہ دنیا میں وڈیو نہیں بنی۔

اپنی اور سب کی یاد دہانی کیلئے عرض کروں کہ وڈیو بن رہی ہے۔ بہت ہائی کوالٹی ریزولوشن والے کیمرے سب کچھ ریکارڈ کر رہے ہیں۔ اس دن سب سامنے کر دیا جائے گا جب ماں اپنی اولاد کو نہیں پہچانے گی۔

"تم سب نے لوٹ کرمیرے ہاں ہی آنا ہے تب میں تمہیں بتا دوں گا جو کچھ تم کرتے تھے۔" (العنکبوت: ۸)

( منقول )