Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

پھر ہم نے ترقی کر لی

  ▪‏پہلے پھوپھو کے آنے پہ بہترین بستر بہترین برتن نکالے جاتے تھے ، بتایا جاتا تھا یہ ابو کی بہن ہیں تو یہ گھر ان کا بھی ہے۔ پھر ہم نے ...



 

▪‏پہلے پھوپھو کے آنے پہ بہترین بستر بہترین برتن نکالے جاتے تھے ، بتایا جاتا تھا یہ ابو کی بہن ہیں تو یہ گھر ان کا بھی ہے۔ پھر ہم نے ترقی کر لی اور پتہ چلا پھوپھو فساد اور فتنہ ہے۔😢

 

▪‏پہلے شادی شدہ بیٹی کو صبر اور خدمت کی تلقین کی جاتی تھی ۔۔۔ پھر ہم نے ترقی کر لی اور برانڈڈ سوٹ اور سمارٹ فون افورڈ نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی ہو سکتی ہے۔😢

 

▪‏پہلے عید اور دیگر تہوار ماں باپ اور خاندان میں گزرتے تھے ۔۔۔ پھر ہم نے ترقی کر لی اور عید تہوار دوستوں بازاروں میں گزارنے لگے۔😢

 

▪‏پہلے محلہ کے لوگوں میں آنا جانا تھا، روز حثیت کے مطابق کھانا پھل ایک دوسرے کو دیئے جاتے تھے ۔۔۔ پھر ہم نے ترقی کر لی اور پڑوسی بھوک سے خودکشی کرنے لگے بچے بیچنے لگے۔😢

 

▪‏پہلے تعلیم حاصل کی جاتی تھی جو عموماً نظر آتی تھی ۔۔۔ پھر ہم نے ترقی کر لی اور ڈگریاں لینے لگے پر تعلیم کہیں گم ہو گئی۔😢

 

▪‏پہلے شام ہوتے ہی ابو کے گھر آنے کا انتظار ہوتا تھا ۔۔۔ پھر ہم نے ترقی کر لی اور ابو ڈیڈ (Dad) بن گئے اور جنریشن گیپ کے نام پہ یہ رشتہ ہی ڈیڈ (Dead) ہو گیا۔😢

 

▪‏پہلے ماں کی نظریں بتا دیتی تھیں کہ غلطی کر رہے ہیں اور سزا ملے گی ۔۔۔ پھر ہم نے ترقی کر لی اور ماں موم (Mom) بن گئیں ، اتنی موم ہو گئی کہ اچھے برے کا فرق بتانے کے لئے سختی کرنا بھول گئیں۔😢

 

ہم نے کتنی ترقی کر لی ہے ۔۔۔ !!!

🔰WJS🔰