Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

مکھی کیوں پیدا کی گئی؟

خُراسان کا بادشاہ شکار کھیل کر واپس آنے کے بعد تخت پر بیٹھا تھا٬ تھکاوٹ کی وجہ سے اس کی آنکھیں بوجھل ہو رہی تھیں۔ بادشاہ کے پاس ایک غلام ہ...





خُراسان کا بادشاہ شکار کھیل کر واپس آنے کے بعد تخت پر بیٹھا تھا٬ تھکاوٹ کی وجہ سے اس کی آنکھیں بوجھل ہو رہی تھیں۔ بادشاہ کے پاس ایک غلام ہاتھ باندھے ادب سے کھڑا تھا۔ بادشاہ کو سخت نیند آئی ہوئی تھی، مگر جب بھی اس کی آنکھیں بند ہوتیں تو ایک مکھی آ کر اس کی ناک پر بیٹھ جاتی تھی اور نیند اور بے خیالی کی وجہ سے بادشاہ غصے سے مکھی کو مارنے کی کوشش کرتا لیکن اس کا ہاتھ اپنے ہی چہرے پر پڑتا تھا اور وہ ہڑبڑا کر جاگ جاتا تھا۔



جب دو تین دفعہ ایسا ہوا تو بادشاہ نے غلام سے پوچھا، تمہیں پتہ ہےکہ اللہ نے مکھی کو کیوں پیدا کیا ہے؟ اس کی پیدائش میں اللہ کی کیا حکمت پوشیدہ ہے؟ غلام نے بادشاہ کا یہ سوال سنا تو اس نے ایسا جواب دیا، جو سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے-



غلام نے جواب دیا، بادشاہ سلامت! "اللہ نے مکھی کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ بادشاہوں اور سلطانوں کو یہ احساس ہوتا رہے کہ وہ خود کو کہیں خدا نہ سمجھ بیٹھیں۔ کیوں کہ وہ خود سے ایک مکھی کو بھی قابو نہیں کر سکتے۔"



کہتے ہیں کہ بادشاہ کو اس غلام کی بات اتنی حکمت بھری لگی کہ اس نے اسے آزاد کر کے اپنا مشیر خاص مقرر کر لیا۔

🔰WJS🔰