Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

سمجھداری سے بات ‏کیا ‏کریں

سمجھداری کی بات کیا کریں - زبان کی حفاظت کا مطلب یہ ہے کہ کوئی کلمہ خیر کہو جس سے فائدہ حاصل ہو یا پھر چپ رہو - جو شخص اپنی زبان کی حفاظت کر...




سمجھداری کی بات کیا کریں

- زبان کی حفاظت کا مطلب یہ ہے کہ کوئی کلمہ خیر کہو جس سے فائدہ حاصل ہو یا پھر چپ رہو

- جو شخص اپنی زبان کی حفاظت کرتا ہے اللہ تعالی اس کی پردہ پوشی فرماتے ہیں

- انسان کے اسلام کی خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ لا یعنی باتوں کو چھوڑ دے

- جب تک میں نے کوئی بات نہیں کی وہ میرے قابو میں ہے مگر جب کہ دیں تو اب وہ مجھ پر غالب ہے میرے بس میں نہیں

- دنیا میں اپنی زبان کی حفاظت رکھنا آخرت کی ندامت سے کہیں زیادہ آسان ہے

- جو شخص اپنے تلام کا محاسبہ کرنے لگتا ہے تو پھر وہ بامقصد کلام ہی کرتا ہے

- چپ رہ کر سلامتی حاصل کرو اگر بولنا ہی مقصود ہو تو مناسب کلام کرو دوستوں کے پہلو میں بیٹھ کر حد سے تجاوز نہ کرو اور کسی کے ساتھ دشمنی ہو تو مناسب انداز اختیار کرو نہ معلوم کس وقت دوست دشمن بن جائے اور دشمن سے دوستی ہو جائے لہذا عقل سے کام لو

- اپنا کلام دو طرح کا بنالو ایک وہ جو تمہاری دنیا میں کام دے دوسرے وہ جو آخرت میں کام آئے آئیے اس کے علاوہ کوئی بھی کلام مضر ہے مفید نہیں

کتاب: تنبیہ الغافلین
باب: زبان کی حفاظت