Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

جناب کس کے انتظار میں ہیں؟

*✍ ندی کے کنارے ایک بزرگ بیٹھا ہوا تھا، وہاں سے ایک آدمی کا گزر ہوا تو اس نے اس بزرگ سے پوچھا کہ جناب کس کے انتظار میں ہیں؟ اس نے کہا کہ مجھ...




*✍ ندی کے کنارے ایک بزرگ بیٹھا ہوا تھا، وہاں سے ایک آدمی کا گزر ہوا تو اس نے اس بزرگ سے پوچھا کہ جناب کس کے انتظار میں ہیں؟ اس نے کہا کہ مجھے اس پار جانا ہے مگر چاہتا ہوں کہ ندی کا سارا پانی گزر جائے تو میں پار جاؤں ۔ سننے والے نے زوردار قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جناب یہاں بیٹھے بیٹھے آپ کی ساری زندگی تو ختم ہو سکتی ہے، مگر ندی کا سارا پانی ختم نہیں ہو سکتا۔ تب اس دانا اور عقلمند بزرگ نے کہا کہ بھائی صاحب یہی بات تو میں ان لوگوں کو سمجھانا چاہتا ہوں جو کہتے ہیں کہ گھر کی ذمہ داریاں ختم ہو جائیں، بیٹی کی شادی ہو جائے، یہ ہو جائے وہ ہو جائے اور کچھ نہیں تو یہ کہتے ہیں کہ کل سے نماز پڑھ لوں گا، آئندہ حج کر لوں گا ۔۔۔ بھائیو! زندگی ختم ہو جائے گی مگر زندگی کے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔ اس لئے کل کے دھوکہ سے باہر آئیں رب کو راضی کریں زندگی کی قیمت کل سے نہیں ابھی سے لگائیں ۔ ۔ ۔ !!!🌴*