Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

آنکھوں کی خیانت اور دلوں کے پوشیدہ راز

"اور آپ ڈرائیے انہیں قریب آنے والے دن سے جب کہ دل گلے میں اٹک جائیں گے خوف و دہشت سے بھرے ہوئے۔ نہ ہوگا ظالموں کے لئے کوئی دو...





"اور آپ ڈرائیے انہیں قریب آنے والے دن سے جب کہ دل گلے میں اٹک جائیں گے خوف و دہشت سے بھرے ہوئے۔ نہ ہوگا ظالموں کے لئے کوئی دوست اور نہ ایسا سفارشی جس کی سفارش مانی جائے۔ وہ جانتا ہے خیانت کرنے والی آنکھوں کو اور ان باتوں کو جنہیں سینے میں چھپے ہوئے ہیں۔ اور اللہ فیصلہ فرمائے گا حق کے ساتھ۔ اور جنہیں وہ اللہ کے بغیر پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ بے شک اللہ تعالی ہی سب کچھ سننے والا (اور) سب کچھ دیکھنے والا ہے"

*تفسیر:*

اللہ تعالی اپنے علم تام کی خبر دے رہے ہیں جو تمام اشیاء خواہ چھوٹی ہوں یا بڑی،  عمدہ ہوں یا حقیر، دقیق ہوں یا لطیف سب کو محیط ہے تاکہ لوگ اس کے علم سے ڈریں اور اللہ سے حیا کریں جس طرح حیا کرنے کا حق ہے۔ کماحقہٗ تقوی اختیار کریں اور یہ مراقبہ ان کے دلوں میں پختہ ہو جائے کہ اللہ انہیں دیکھ رہا ہے ۔ وہ آنکھوں کی خیانت سے بھی آگاہ ہے اگرچہ دیانتداری ظاہر کریں اور ان کے سینوں کے پوشیدہ رازوں سے بھی وہ خوب واقف ہے ۔

تفسیر ابن کثیر
 سورہ غافر
 آیت نمبر 18۔ 19 اور 20